پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ چند روز میں پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی یہ سیریز 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔ اس ایونٹ کے پہلے 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائیں گے۔

سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا 10 فروری صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی اس سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو دوپہر 2 بجے شروع ہو گا جبکہ فائنل اسی گراؤنڈ پر 14 فروری کو دوپہر 2 فروری کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اس سیریز کے لیے 6 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں لائٹس میں ٹریننگ کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

cricket newzealand Pakistan PCB South Africa پاکستان پی سی بی ساوتھ افریقہ نیوزی لینڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پی سی بی نیوزی لینڈ

پڑھیں:

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری کردیا
  • مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ائر کا اعلانایک بھی پاکستانی شامل نہیں
  • سہ ملکی کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری، پہلا میچ 8 فروری کو ہوگا
  • پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
  • پاکستان کی جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کیساتھ ون ڈے سیریز کی تفصیلات جاری
  • سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان ہوگیا، پہلا میچ کس ٹائم شروع ہوگا؟
  • کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے
  • انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میںآج 6میچ کھیلے جائیں گے
  • چیئر مین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم میں کام کرنیوالے مزدوروں کو سرپرائز دینے کا فیصلہ