حماس کی جانب سے آج 4 اسرائیلی فوجی خواتین کو رہا کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
حماس کی جانب سے آج 4 اسرائیلی فوجی خواتین کو رہا کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ آج مزید 4 اسرائیلی مغوی خواتین فوجیوں کو رہا کیا جائے گا۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی خواتین کے بدلے اسرائیل کی عافر جیل سے مزید فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔
اسرائیل نے حماس کی جانب سے آج رہا کی جانے والی 5 خواتین فوجیوں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ ان میں کرینا آریوو، ڈینیئلا گلبوا، ناما لیوی اور لیری البیگ شامل ہیں۔ یہ چاروں خواتین 7 اکتوبر 2024 سے حماس کی قید میں تھیں۔
قبل ازیں، حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 19 جنوری (اتوار) کو 3 یرغمالی اسرائیلی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا جبکہ اسرائیل نے 69 خواتین اور 21 نوجوان لڑکوں سمیت 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
ادھر، جنین میں پناہ گزین کیمپوں پر گزشتہ 5 روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں 14 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس پر اقوام متحدہ نے اسرائیل کو ملٹری آپریشن میں جنگ جیسی حکمت عملی اختیار کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے لے کر اب تک غزہ میں کم از کم 7 بچے سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں وحشیانہ اسرائیلی حملوں اور بمباری میں 47 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حماس کی
پڑھیں:
حماس نے4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کردیا
حماس نے4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو حلال احمر کے حوالے کردیا۔
رپورٹس کے مطابق ہلال احمر کی گاڑیاں یرغمالیوں کو لے کر رفح کی جانب روانہ ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج رہا کی گئیں فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، اور لیری الباگ ہیں اور یہ سب ایک ہی فوجی یونٹ کی رکن تھیں، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت یہ چاروں اسرائیلی فوج کی خواتین سپاہی غزہ کے قریب تعینات تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ آج 200 فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 19 جنوری کو حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا تھا۔