پشاور سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پشاور سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا۔خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آئے شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی۔مشیر صحت نے کہا کہ منکی پاکس کیس سامنے آنے کے بعد پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کوپولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس اسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے جب کہ پشاورائیرپورٹ کے منیجر کو خط لکھ دیا ہے جس میں دیگر مسافروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، 2023 میں دو،2024 میں7 اور 2025 میں اب تک ایک کیس رپورٹ ہو اہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے پر پولیس کا آپریشن، درجنوں مظاہرین گرفتار
لاہور:چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے جاری دھرنے پر پولیس نے رات گئے آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے کارروائی کی، جس کے دوران دھرنے کے متعدد شرکاء کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو دھرنے کے مقام پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 52 خواتین اور 20 مرد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کو قریبی تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران پولیس نے دھرنے کے مقام پر موجود تمام سامان، بشمول بینرز، خیمے اور دیگر اشیاء، بھی ہٹا دیے۔ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور چیئرنگ کراس کے اطراف ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا۔
مزید پڑھیں: گرینڈ ہیلتھ الائنس کے بائیکاٹ کی وجہ سے بلوچستان میں انسداد پولیو مہم مؤخر
گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے دھرنا سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات کے حق میں دیا گیا تھا، جس میں تنخواہوں، سروس اسٹرکچر اور سہولیات کی بہتری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کا مقصد عوام کی آمد و رفت میں حائل رکاوٹیں ختم کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا تھا۔