پشاور میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گلبر خان ملکہ الزبتھ کی طرح ہیں، جن کو صرف دکھانے کیلئے حکومت میں رکھا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے کہا ہے کہ جی بی میں حکومت کمپنی بہادر چلا رہی ہے، گلبر خان ملکہ الزبتھ کی طرح ہیں، جن کو صرف دکھانے کیلئے حکومت میں رکھا ہوا ہے، سارے فیصلے کمپنی بہادر کر رہی ہے، ہم ان (گلبر خان) سے کیوں ناراض یا خوش ہوں گے۔ پشاور میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب میں آفس آیا تھا تو ایک وقار کے ساتھ آیا تھا، فیصلے اور پالیسیاں ہم بناتے تھے، اگر میں نے فیصلے نہیں کرنے ہیں تو پھر میں عوام سے گالیاں کیوں کھاؤں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تو پہلے سے ہی بند گلی میں پھنسی ہوئی تھی لیکن پہلی مرتبہ طاقتور خود بند گلی میں پھنس چکے ہیں، ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ خالد خورشید نے کہا کہ میری نظر میں گلگت بلتستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئینی صوبہ ہے، جب یہ صوبہ بنے گا تو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی ملے گی، علاقے کے مسائل حل ہونگے۔ لیکن جی بی کے آئینی مسئلے پر طاقتور حلقے مسائل پیدا کر رہے ہیں، یہ پورے ملک کیلئے بہتر نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرا بڑا مسئلہ لینڈ ریفارمز بل اور لوکل گورنمنٹ کا ہے، موجودہ لینڈ ریفارمز میرا نہیں ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ بتائیں جو ڈرافٹ وہ لے کر آئے تھے وہ کدھر گیا؟ موجودہ ڈرافٹ میں بیوروکریٹک چیزیں شامل کی گئی ہیں، لینڈ ریفارمز ہماری نہیں عوام کی مرضی کے مطابق ہونی چاہیئں، ہم نے لینڈ ریفارمز کیلئے عوام سے رائے لی تھی، پہلا ڈرافٹ بنا تو اس کو پبلک کیا اور پھر دوسرا بنا اس کو بھی عوام کے سامنے رکھ دیا۔ عوام سے رائے لی، ڈی سی، اے سی کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان بھر میں نمبرداروں کو بلا کر بریفنگ دیں، ہم نے سیٹل اور ان سیٹل کا قصہ ہی ختم کیا تھا۔ ڈی سی اور اے سی کے ہاتھ میں کچھ نہیں چھوڑا تھا، ہمارا ماسٹر پلان یہ تھا کہ ساری زمینیں یہاں کے عوام کی ملکیت ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف 17 سے 18 سیٹیں لے گی اور پی ٹی آئی کی ہی حکومت بنے گی۔ فارورڈ بلاک کے سارے ممبران پی ٹی آئی سے فارغ ہیں، صرف عبید اللہ بیگ اور سہیل عباس شاہ واپس آئے ہیں ان کا کیس عمران خان ہی دیکھیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان خالد خورشید

پڑھیں:

سیر و تفریح کیلیے دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کی فہرست جاری؛ پاکستان کا نمبر کون سا ہے

دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کردی گئی جن میں پاکستان کا ایک علاقہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ درجہ بندی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم، سسٹین ایبل ٹریول انٹرنیشنل اور ایسی ہی دیگر تنظیموں کی مدد سے کی ہے۔

25 بہترین مقامات کی فہرست میں حسین وادیوں کا مسکن، جا بجا خوبصورت جھرنوں سے سجے اور تاحد نگاہ ہریالی رکھنے والے پاکستان کے علاقے ’گلگت بلتستان‘ کا نمبر 20 واں ہے۔

اس علاقے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یونیسکو کی فہرست میں شامل دیوسائی کے میدانی علاقے اور شنگریلا کی آئینے کی طرح شفاف جھیلیں اس میں شامل ہیں۔

وادیٔ ہنزہ کے خوشبودار چیری کے پھول، خوبانی کے باغات،  قدرتی عجائبات، سر سبز وادیوں اور قدیم جھیلوں کے باعث گلگت بلتستان کو جنت کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب گلگت بلتستان کو خوبصورت سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے بھی دنیا کے 50 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں گلگت بلتستان کو شامل کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کے اعزاز میں تقریب
  • امام مہدی کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں، محمد شفیع
  • گستاخ امام مہدی کو جلد گرفتار کیا جائے گا، ترجمان گلگت بلتستان حکومت
  • وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے ہیوسٹن امریکہ میں سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد
  • دنیا کے 25 خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں گلگت بلتستان شامل
  • جی بی حکومت روپانی فاونڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی، گلبر خان
  • سیر و تفریح کیلیے دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کی فہرست جاری؛ پاکستان کا نمبر کون سا ہے
  • ٹیکساس، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا وزراء کے ہمراہ ابن سینا فاؤنڈیشن کا دورہ
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایجوکیشن فیلوشپ پروگرام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی