پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی، یہ لکھ کر بھی دینا پڑا تو آج دے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بھاگ رہی ہے، یہ نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے، ہمارا یہی مؤقف ہے کہ سچ عوام کے سامنے آنا چاہیے، لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ 8 فروری کے الیکشن سے متعلق حقائق سامنے آئیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکوت نے جوڈیشل کمیشن بنا بھی لیا تو اس بارے میں عمران خان سے بات کریں گے، اگلے لائحہ عمل کا اعلان بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں، ہمارے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی حکومت سلمان اکرم راجہ طے ہوچکا عمران خان مذاکرات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی حکومت سلمان اکرم راجہ طے ہوچکا مذاکرات سلمان اکرم راجہ پی ٹی ا ئی نے کہا

پڑھیں:

اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا

اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، میڈیا سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک کی بالادستی چاہتے ہیں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے ، اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوگی تو صورت حال واضح ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسی لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، ملاقات کے بعد پتا چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذکرات کا کہا ہے یا نہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی بات میرے علم میں نہیں ہے ، اعظم سواتی اپنے طور پر کہہ رہے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی سے اس حوالے سے بات نہیں ہوتی تب تک میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں. سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان سے کل ملاقات کے لیے 6 افراد کی فہرست سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ارسال
  • کل عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرام راجہ کا ٹویٹ
  • سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام
  • سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • پی آئی سی میں زائدالمیعاد اسٹنٹس کا معاملہ، ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوچکی، وزیر صحت پنجاب
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا
  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجہ
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں, اعظم سواتی نے ذاتی حیثیت میں بات کی: سلمان اکرم راجہ