پاکستان شوبز کے مشہور اداکار فیروز خان کی والدہ نے بیٹے کے سجل علی سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

حالیہ دنوں فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں فیروز خان کی زندگی سے متعلق کئی باتوں کا انکشاف کیا، جن میں سجل علی کے ساتھ ان کے تعلق کا ذکر بھی شامل تھا۔

ماضی میں فیروز خان اور سجل علی کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔ دونوں نے ڈرامہ سیریل ’چپ رہو‘، ’گلِ رعنا‘، اور فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ جیسے کامیاب پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا، لیکن ان کا نجی تعلق زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہ سکا۔

صوفیہ ملک نے انٹرویو میں تصدیق کی کہ دونوں تعلق میں تھے لیکن یہ ان کے نصیب میں نہیں تھا، اور بعد میں دونوں نے راہیں جدا کر لیں۔

صوفیہ ملک نے اپنے بیٹے کی طلاق اور ان پر سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات پر بھی بات کی۔ انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہیں تو بہت کچھ کہہ سکتی ہیں، لیکن خاموش رہنا ہی بہتر سمجھتی ہیں۔

ان کے مطابق معاشرے میں عمومی طور پر عورت کی بات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، جبکہ مرد کو سخت جان سمجھا جاتا ہے، جو درست نہیں۔

فیروز خان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی طلاق کے وقت ’عورت کارڈ‘ کا استعمال کیا گیا، جس سے ان کے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا، اور کسی نے ان کے حق میں بات نہیں کی۔ اس دوران ان کے خاندان نے کافی مشکلات کا سامنا کیا۔

صوفیہ ملک نے اعتراف کیا کہ اس وقت انہیں اور ان کے اہلخانہ کو یہ خوف لاحق تھا کہ شاید فیروز خان کا کیریئر ختم ہو جائے، لیکن خدا نے ان کے لیے راستے کھولے اور وہ مشکل وقت گزر گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیروز خان کی والدہ سجل علی

پڑھیں:

پشاور ائیرپورٹ : رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس کی تصدیق

 پشاور:سال 2025 کا پہلا منکی پاکس کیس پشاورائیرپورٹ سے رپورٹ ہو ا ہے ،دبئی سے آنے والے 35سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مشیر صحت خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) احتشام علی نے کہا ہےکہ پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے ہیں، جس نےمنکی پاکس کی تصدیق کی ہے۔

مشیر صحت خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاورائیرپورٹ مینجر کو خط لکھ دیا ہے کہ مسافروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، معلومات ملتے ہی متعلقہ ڈی ایچ اوزکو کنٹیکٹ ٹریسنگ کیلئے مطلع کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، عوام سے التماس سے سماجی فاصلوں کو یقینی بناتے ہوئے محتاط رہیں۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)  نے گزشتہ سال نومبر منکی پاکس یا ایم پاکس سے بچا ؤ  کے لیے دوسری ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پریانکا چوپڑا نے ایس ایس راجامولی کی نئی فلم میں شامل ہونے کی تصدیق کردی
  • پشاور ائیرپورٹ : رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس کی تصدیق
  • ملک کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں میں پولیو وائرس کی تصدیق
  • کبریٰ خان اور گوہر رشید شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں، دلچسپ ویڈیو میں تصدیق کردی
  • لاہور: 6 سال سے سیوریج کے باعث بند محمود کالونی تحصیل فیروز والا کی مرکزی سڑک رضویہ روڈ نالے کا منظر پیش کر رہی ہے
  • سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹانے کی تصدیق کردی
  • بائیڈن نے بیٹے کی سزا معاف کردی، عافیہ کی نہیں، امریکا ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • جوان اور بزرگ کھیلوں میں حصہ لیں، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز
  • بائیڈن نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کیا: عدالت