ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 59 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 52.
لاہور ایئرپورٹ کے ذریعے کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے اسپیکر میں چھپائی گئی 25 گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 21.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اُدھر نارووال روڈ لاہور کے قریب رکشے سے 18 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب کار میں چھپائی گئی 1.030 کلو ہیروئن، 4.8 کلو چرس اور 1.030 آئس برآمد ہوئی۔ موقع سے ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جی ٹی روڈ جہلم کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.5 کلو چرس برآمد ہوئی۔ سہراب گوٹھ کراچی کے قریب کار سے 2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا جب کہ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب خاتون سے 1.2 کلو چرس برآمد ہوئی۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلو چرس برآمد برآمد کرکے کو گرفتار کے قریب
پڑھیں:
انسانی اسمگلنگز کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دی جائے، وزیراعظم
ویب ڈیسک : وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کا حکم دے دیا ۔
غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقع پر ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔ وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔
وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ
شہباز شریف نے کہا کہ ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں کردار ادا کریں، کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر مجھ سمیت پوری قوم مغموم ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو اداروں کی جانب سے گرفتاریوں، ایف آئی آرز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطا اللّٰہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر ووگر مصطفائیف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال