سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان ہوگیا، پہلا میچ کس ٹائم شروع ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے بعد قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے میچز کی میزبانی کریں گے۔
یہ سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ چیمپئینز ٹرافی سے قبل پی سی بی کا پلان کیا ہے؟
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز ہفتہ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پہلی گیند دوپہر 2 بجے کروائی جائے گی، پیر 10 فروری کونیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا، اس ڈے میچ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔
ان دو میچوں کے بعد ایکشن کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں پاکستان 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ میچ میں جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز؛ فائنل سمیت 2 میچز کراچی منتقل
سہ ملکی سیریز کا فائنل جمعہ 14 فروری کو کھیلا جائے گا جو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیمیں جمعرات 6 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں لائٹس میں ٹریننگ کریں گی جبکہ جنوبی افریقا کی تاریخی گراؤنڈ پر پہلی ٹریننگ 9 فروری اتوار کی صبح ہوگی۔
قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے 4 میچ تینوں فریقوں کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا بہترین موقع فراہم کریں گے، وہیں یہ پی سی بی کے لیے اپنے نئے ڈیزائن اور دوبارہ تیار کردہ اسٹیڈیمز کو عالمی معیار کی نشریات کے ذریعے دنیا کے سامنے دکھانے کا بہترین موقع بھی ہوگا۔
خیال رہے کہ اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے بعد تماشائیوں کی گنجائش بڑھادی گئی ہے، پورے اسٹیڈیم میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ نشریاتی معیار کو بڑھانے کیلئے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں، جو دنیا بھر کے شائقین کے لیے دیکھنے کے بہترین تجربے کو یقینی بنائیں گی۔
تماشائیوں کے تجربے کو مزید بلند کرنے کیلئے 2 بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر تکمیل کے قریب ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آئکونک اسٹیڈیم تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک بے مثال تجربہ فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر فعال ہے۔
اسی طرح نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر بھی شامل ہے۔ براڈکاسٹ کوریج کو بہتر بنانے کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں جو عالمی ناظرین کو بہترین منظر پیش کریں گی۔ 2 ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز کے علاوہ تماشائیوں کے آرام کو بڑھانے کے لیے 5000 نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیشنل بینک اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم سہ ملکی سیریز جنوبی افریقا اسٹیڈیم میں فروری کو گئی ہیں کے لیے
پڑھیں:
ملکی خوشحالی کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے‘ احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا ہے کہ ملک میں خوشحالی لانے کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں عالمی یوم تعلیم کی تقریب سے خطاب ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان بدقسمتی سے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہے،نواز شریف اور شہباز شریف ہر دور میں تعلیم پر فنڈ بڑھاتے ہیں، سال 2013ء تا 2018ء اعلیٰ تعلیم کے لیے فنڈ دگنا سے زیادہ کیے جبکہ عمران خان کا 4 سالہ دور منصوبہ بندی کے
بغیر گزرا، ’’اڑان پاکستان‘‘ پروگرام میں تعلیم و تربیت کے نئے اہداف مقرر کیے ہیں، جدید ترقی میں صنعت سے زیادہ انسانی وسائل اہمیت اختیار کر گئے ہیں، دنیا میں کوئی ملک90 فیصد خواندگی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی کے لیے پرائمری اسکول میں100 فیصد داخلہ یقینی بنانا ہوگا، خواندگی کی شرح بڑھانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، بچے اسکول جانا چاہتے ہیں، انہیں مواقع دینا ہوں گے۔’’اڑان پاکستان‘‘ کے تحت نیا جامع نصاب دیں گے اور ٹیچرز ٹریننگ کا ادارہ بنائیں گے، حکومت مسلسل تعلیمی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، تعلیمی میدان میں شفافیت لانا ہوگی، نظام تعلیم میں طبقاتی تقسیم ختم کرنا ہوگی۔