سی ٹی ڈی کا لاہور سمیت مختلف شہروں سے 10 دہشگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیِں۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، پمفلٹس اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 163 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے ہیں، جن کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیِں۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، پمفلٹس اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے میں 2 ہزار 893 کومبنگ آپریشنز کے دوران 736 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں، کومبنگ آپریشنز میں1 لاکھ 11 ہزار 849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پُرعزم ہیں، پنجاب کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرد گرفتار کے مطابق سی ٹی ڈی
پڑھیں:
لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
لاہور:لاہور کے علاقے کاہنہ میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے گینگ ریپ کے تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان نے بچے عیان کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق 10 سالہ بچے کو ملزم چوکیدار نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور بدفعلی کے دوران ویڈیو بھی بنائی۔
ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں چوکیدار ساجد،شاہ زیب اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف بچے کے نانا محمد عظیم کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں کو ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔