Express News:
2025-01-27@04:14:55 GMT

معروف بھارتی اداکاروں کیخلاف مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق  22 جنوری کو ہریانہ کے مرتھل پولیس اسٹیشن میں اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

 یہ دونوں اداکار ان 13 افراد میں شامل ہیں جن پر اعتماد کی خلاف ورزی، دھوکا دہی، اور جائیداد کی غیر قانونی منتقلی جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) مورتھل، اجیت سنگھ کے مطابق، شکایت بنیادی طور پر ایک سوسائٹی کے خلاف ہے جس پر لوگوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا۔

شکایت گزار وپل انٹیل کے مطابق سرمایہ کاروں کو یقین دلایا گیا کہ ان کی رقم محفوظ ہے اور میچورٹی پر فوری ادائیگی ہوگی۔

انٹیل نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سوسائٹی نے اعلیٰ ہوٹلوں میں تقریبات منعقد کیں، جنہیں تربیتی پروگرام کے طور پر پیش کیا گیا۔ تاہم، بعد میں ایجنٹس کی مراعات روک دی گئیں اور سرمایہ کاروں کو میچور رقم کی ادائیگی میں تاخیر ہونے لگی۔ اس کے بعد سوسائٹی کے مالکان نے فون بند کر دیے اور دفاتر بند کر دیے۔

جب سرمایہ کاروں اور ایجنٹس نے سوسائٹی سے جڑے افراد سے رابطہ کیا، تو انہیں جھوٹی یقین دہانیاں دی گئیں تاہم  رقم واپس ن دی گئی۔

واضح رہے کہ شریاس تلپڑے کنگنا رناوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ایمرجنسی‘ میں نظر آئے ہیں۔ دوسری جانب، سینئر اداکار آلوک ناتھ نے اپنے کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اور وہ 1982 سے انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں آلوک ناتھ

پڑھیں:

معروف بھارتی اداکارہ دنیا داری چھوڑ کر ہندو پنڈت بن گئیں

ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ ممتاکلکرنی نے زندگی کو نئے روحانی سفر کی جانب موڑتے ہوئے ’سنیاس‘ لے لیا، دنیا داری چھوڑ کر ہندو پنڈت بن گئیں، اب مندر میں خدمات سر انجام دیں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے 90 کی دہائی کی مشہور فلموں ’کرن ارجن‘ اور ’بازی‘ میں مشہور فلمی ہیروز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ممتا کلکرنی نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا، 2000 کی دہائی کی شروعات میں ممتا کلکرنی بالی وڈ کو خیرباد کہہ کر بیرون ملک منتقل ہو گئی تھیں۔

اس دوران ان پر منشیات کا بڑا کیس بھی بنایا گیا تھا، حال ہی میں ممبئی ہائیکورٹ نے ان کے مقدمہ کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں کلین چٹ دے دی تھی۔

کلین چٹ ملتے ہی دسمبر 2024 میں 25 سال بعد اداکارہ بھارت پہنچیں ، ان کے مداح انہیں ایک بار پھر فلموں میں دیکھنے کے خواہش مند تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے اب سنیاس (تارک الدنیا) لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممتا نے کمبھ میلے کے موقع پر ’ہندو پنڈت‘ بننے کا اعلان کر دیا۔

ماضی کی اداکارہ نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا ہے، اب ان کا نام ’شری یامائی ممتا نند گری‘ رکھ دیا گیا، سنیاس کی رسومات ادا کرنے کے بعد وہ مندر میں اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔

ممتا کلکرنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مہاکمبھ‘ کے شاندار نظارے کو دیکھنا یادگار لمحہ ہے، میری خوش قسمتی ہے کہ میں مقدس موقع پر شریک ہوکر آشیرواد حاصل کر رہی ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف پی سی سی آئی کے تحت لانچ پیڈ پاکستان کا اعلان
  • محسن نقوی کی یو ایس چیمبر آف کامرس آمد,امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت
  • وزیرِداخلہ محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت
  • معروف بھارتی اداکارہ دنیا داری چھوڑ کر ہندو پنڈت بن گئیں
  • کراچی پولیس چینی سرمایہ کاروں سے بھی بھتہ لینے لگی
  • چینی سرمایہ کاروں کا کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام
  • بیٹے کو قتل کی دھمکی ملنے کے 2 دن بعد معروف بھارتی اداکار کے والد انتقال کرگئے
  • چینی سرمایہ کاروں کی پولیس ہراسگی کیخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری
  • بھارتی اداکار راجپال یادیو کے والد چل بسے