Daily Mumtaz:
2025-04-30@19:58:41 GMT

دوسرا ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

دوسرا ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ویسٹ انڈین ٹیم مشکلات کاشکارہے ،ٹیم کے 54رنز پر8کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں۔

ملتان میں ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستانی بولرز نے آج بھی اچھی بولنگ کی اور جلد ہی 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔

بعدازاں پہلے ٹیسٹ کی طرح آج پھر پاکستانی اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو جال میں پھنسا لیا۔

نعمان علی کی ہیٹ ٹرک
ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی نے مل کر اگلی 5 وکٹیں 12 اوورز کے اندر ہی حاصل کرلیں۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی، انہوں نے مکائل لوئیس کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

بعدازاں ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 9 رنز پر ساجد خان نے حاصل کی۔

اس ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم
شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی اور ابرار احمد۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

علی ترین نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے مستقبل پر سوال اٹھادیا

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مستقبل پر سنگین سوالات اُٹھادیے۔ 

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ایس ایل کے موجودہ نظام اور شیڈولنگ کو "ناقابل قبول" قرار دے دیا۔

انہوں نے بورڈ پر الزام عائد کیا کہ پی سی بی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ا یل) کو بین الاقوامی معیار پر نہیں چلا رہا۔

مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"

علی ترین نے سوال اٹھایا کہ پی ایس ایل کا شیڈول انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کی وجہ سے لیگ کو نقصان ہورہا ہے، اسٹار پلئیرز کی کمی ہے۔

فرنچائز اونر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈرافٹ سسٹم کے بجائے نیلامی اور ٹورنامنٹ کو موسم گرما کے بجائے موسم سرما میں منعقد کروانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: علی ترین کے بعد "پی ایس ایل ماڈل" پر ایک اور فرنچائز اونر نے سوال اٹھادیا

علی ترین نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ڈیرن سیمی، شین واٹسن جیسے اسٹارز نے پی ایس ایل کو بلندی تک پہنچایا، کیا ہم اگلے 10 سالوں تک ایسے کھلاڑیوں کو رکھ پائیں گے؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو جب تک آئی پی ایل ونڈو کے ساتھ تصادم کریں گے، ہمیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی کمی رہے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ "ہمیں فرنچائزز کے کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں" انکشاف

دوسری جانب فرنچائز اونر کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال کوئی بیان جای نہیں کیا۔

قبل ازیں علی ترین نے انکشاف کیا تھا کہ ملتان سلطانز جب سے خریدی ہے خسارے کا سامنا رہا، کراچی کنگز اور دیگر فرنچائزز کی قیمتیں یکساں ہونی چاہیے، انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر قیمت بڑھائی گئی تو وہ ملتان سلطانز کی فرنچائز کیلئے دوبارہ بولی میں جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • علی ترین نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے مستقبل پر سوال اٹھادیا
  • ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے کبھی انکار نہیں کیا
  • پاک فوج نے ایل او سی پر دوسرا کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب , پاک فوج نے ایک ہی دن میں دوسرا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری
  • سندھ پنجاب سرحد پر متنازع کینالز کیخلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم
  • جگر کی بیماری کی قبل ازا وقت تشخیص کیلئے خون کا نیا ٹیسٹ وضع
  • خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر
  • کراچی: کینال منصوبے کیخلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری