چین کے سونے کے ذخائر 2024 کے آخر تک ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک کےپاس موجود سونے کے ذخائر میں 2024 کے دوران 44.17 ٹن کا اضافہ ہوا ۔

اس سے مجموعی ذخائر 2,279.57 ٹن کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئےاور چین دنیا کا چھٹا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ رکھنے والا ملک بن گیا۔ چائنہ گولڈ ایسوسی ایشن کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران چین میں سونے کی پیداوار 377.

24 ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.56 فیصد زائد تھی جبکہ سونے کی کھپت 985.31 ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 9.58 فیصد کم تھی۔

اس کے علاوہ 2024 کے دوران درآمد شدہ خام مال سے سونے کی پیداوار 156.864 ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.83 فیصد زیادہ تھی۔ اگر سونے کی پیداوار کے اس حصے کو بھی شامل کرلیا جائے تو ملک بھر میں سونے کی مجموعی پیداوار 534.106 ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.85 فیصد زائد تھی۔ چین کے سونے کے بڑے گروپس کی بیرون ملک کانوں نے 2024 کے دوران 71.937 ٹن سونا پیدا کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 19.14 فیصد اضافہ تھا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سونے کے چین کے

پڑھیں:

بلوچستان کی سرد ہوائیں شہر پر اثرانداز، پارہ 3.6 ڈگری کم ریکارڈ

کراچی:

بلوچستان کی سرد ہوائیں شہرپراثراندازہونا شروع ہوگئیں اور جمعے کو پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 3.6ڈگری کم ریکارڈ ہوا اور معمول سے قدرے تیزہوائیں چلنے کے سبب دن بھرسردی محسوس کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ ہفتے کو پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ دنوں داخل ہونے اوربارشوں کا سبب بننے والے مغربی سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں جمعے کوشہر کا موسم یکسرتبدیل ہوا اور محکمہ موسمیات نے 24 جنوری سے شہرمیں سردی کی نئی لہر کی پیش گوئی بھی کی تھی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح کے وقت سردی محسوس کی گئی، جس کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 3.6 ڈگری کمی سے 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور جمعے کومعمول سے قدرے تیزہوائیں چلیں، جس کی رفتار25.2 کلومیٹر فی گھنٹہ (14ناٹیکل میل) ریکارڈ ہوئی۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو شہر کا پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری تک گرسکتا ہے، آئندہ چند روزکے دوران شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ
  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی
  • بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج سونے کی قیمت کم ہوگئی
  • ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • بلوچستان کی سرد ہوائیں شہر پر اثرانداز، پارہ 3.6 ڈگری کم ریکارڈ
  • سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 44 کروڑ ڈالر رہ گئے
  • اکسکلیوزیو جنوری 2025