دو ماہ کی بیٹی کی دعا کام آئی، فاسٹ بولر کاشف علی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر کاشف علی کا ماننا ہے کہ ان دو ماہ کی بیٹی کی دعا ان کے کام آگئی۔
ملتان ٹیسٹ کی فائنل الیون میں جگہ بنانے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی نے کہا کہ اس مقام تک پہنچنے کے لیے بڑی محنت کی ہے۔
واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کاشف علی
پڑھیں:
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر جگہ نہ بناسکا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔
ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3، نیوزی لینڈ کے 2، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ایک، ایک کرکٹر شامل ہے جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکا۔
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر جگہ نہ بناسکا
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے یشسوی جیسوال، رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہینری، سری لنکا کے کامندو مینڈس بھی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔