کراچی:

سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور بچہ 6 سالہ ایلن ولد شہزاد اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

اس واقعہ میں جاں بحق  ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی، ایک زخمی تاحال زیرعلاج ہے، پولیس نے فائرنگ میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن تھانے کےعلاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 35 سی میں  گزشتہ روز گھر کے باہر فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کی شناخت 6 سالہ بنجو ولد آئزک کے نام سے ہوئی تھی۔ زخمیوں میں 6 سالہ ایلن ولد شہزاد اور 30 سالہ روبن ولد بابر شامل تھے۔ دونوں زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم زخمی ہونے والا بچہ 6 سالہ ایلن ولد شہزاد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن انسپکٹر غلام حسین پیر زادہ نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارات لیکر جانے والے  افراد شادی میں فائرنگ کررہے تھے، اسی دوران حادثاتی فائرنگ سے واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ میں استعمال کیا ہونے والا پستول برآمد کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ سے

پڑھیں:

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ

اسلام آباد:

مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تاہم چوہدری لطیف خود محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑہ میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔

چوہدری لطیف اکبر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، شمولیتی پرگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں فائرنگ کی گئی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ تین روز قبل مخالفین سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے رہے تھے جن سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر دیا تھا لیکن کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے، حالات پر قابو پانے کے لیے جانے والی پولیس اور مسلم کانفرنسی کارکنوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اے سی رورل حماد بشیر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، چند لوگ ہیں جنہوں نے پہلے اسپیکر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ کی اور پتھراؤ کیا۔

اے سی رورل کے مطابق پیپلز پارٹی کا ایک کارکن گولی لگنے اور ایک پتھر لگنے سے زخمی ہوا ہے، فائرنگ کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں، حملہ آوروں نے اب پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ہے فی الحال کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر آزادکشمیر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ،2افراد زخمی
  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ
  • سرجانی ٹائون میں شادی کی فائرنگ سے زخمی دوسرابچہ بھی چل بسا
  • کراچی: رواں ماہ ڈکیتوں کے ہاتھوں 5 شہری قتل
  • کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچے جاں بحق، مقدمہ درج نہ ہو سکا
  • کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ، دوسرا زخمی بچہ بھی دم توڑ گیا
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں رکشا ڈرائیور سمیت ایک خاندان کے 5 افراد زخمی
  • نیو یارک کے محکمہ پولیس نے تو واقعی کمال کر دکھایا
  • کراچی: سرجانی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے کمسن بچہ جاں بحق، 2 افراد زخمی