برطانیہ، آئرلینڈ میں طوفان، ایک ہزار پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں طوفان ایوئین کے اثرات دیکھنے میں آرہے ہیں، ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
آئرلینڈ میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں، دس لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم سے ہیں۔
کار پر درخت گرنے سے آئرلینڈ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئرلینڈ
پڑھیں:
پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام ایک تاریخی کامیابی بن گیا ہے۔
منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ چند ماہ کی قلیل مدت میں ساڑھے 8 ارب روپے کے مائیکروفنانس قرضے جاری کرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 ہزار لون جاری کیے گئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 ہزار مزید لون کے ذریعے گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔
"اپنی چھت، اپنا گھر" کے پورٹل پر اب تک 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ان درخواستوں کی تصدیق تین غیر جانبدار مائیکروفنانس ادارے کر رہے ہیں تاکہ مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔پروگرام کے تحت 5 ہزار سے زائد مکانات تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جبکہ مزید گھروں کی تعمیر بھی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ سال میں پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زور دیا کہ اس پروگرام میں سفارش کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور تمام قرض میرٹ پر دیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے کے قرضے حاصل کرنے والے افراد کو 9 سال میں ماہانہ 14 ہزار روپے قسط کی صورت میں اصل رقم ہی واپس کرنی ہوگی، جو عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے، "ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے، اور ماں کو بے گھر بچوں کا سب سے زیادہ احساس ہوتا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے اور ہر کسی کے پاس اپنی چھت کا سکون ہو۔" منصوبے سے متعلق مزید معلومات کے لیے پورٹل acag.punjab.gov.pk اور ہیلپ لائن 0800-09100 قائم کی گئی ہے۔
مریم نوز نے کہا یہ منصوبہ عوامی فلاح کا سب سے بڑا اور بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہو رہا ہے، جس سے لاکھوں بے گھر افراد کو اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کا موقع ملے گا۔