پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی میں واروکشائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

حسن علی کاؤنٹی سیزن 2025 میں واروکشائر کو تمام فارمیٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔

حسن علی کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد 100 فیصد فٹ ہو چکا ہوں اور واروکشائر ٹیم میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایجبسٹن گراؤنڈ میرے لیے دوسرا گھر نہیں بلکہ پہلا گھر بن چکا ہے۔

واروکشائر کے کوچ مارک رابنسن نے کہا ہے کہ پی سی بی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حسن علی 2025 سیزن میں مکمل دستیاب ہوں گے۔

اس سے قبل بھی حسن علی واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور 2024 کاؤنٹی سیزن میں اسی کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔

حسن علی نے 2023 اور 2024 میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں 27 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کا کاؤنٹی سیزن مئی کے آخر سے ستمبر تک جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حسن علی کا

پڑھیں:

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے

منسک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کے تبادلے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا، بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔

تقریب میں بیلاروس کی فوجی صنعت کی سٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پا گیا، دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدہ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

 13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کوسزا سنادی گئی

پاکستان پوسٹ اور بیلاروس پوسٹ کے درمیان پوسٹل آئٹمز کے تبادلے کا معاہدہ بھی ہوا ہے جبکہ بیلاروس کے ایوان صنعت و تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

پاکستانی وفد کے دورہ بیلاروس کے دوران فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او) اور جے ایس سی ایم کوڈور جبکہ ایف ڈبلیو او اور او جے ایس سی ماز کے درمیان بھی مفاہمت کی یادداشت بھی طے پائی ہے۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 پاکستانی نوجوان کی مبینہ محبت میں پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے وطن واپسی پہنچنے پر سندھ کی خاتون پولیس افسرکے لیے پیغام جاری کردیا

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی، دونوں ممالک کے درمیان بزنس فورم تجارت کے فروغ کے لئے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہترین میزبانی پر بیلاروس کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، منسک کی خوبصورتی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے 2015 کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، بیلاروس کے صدر سے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفید بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی۔

 لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے، دونوں ممالک کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیلاروس میں مقیم پاکستانی اس کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مثبت پیشرفت باعث اطمینان ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز،21اپریل تک جاری رہیگا
  • جہاز رانی میں مضر ماحول گیسوں کا اخراج کم کرنے پر تاریخی معاہدہ طے
  • ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا، معاہدہ طے پا گیا: عطا تارڑ
  • انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کونسا اعزاز ملنے والا ہے؟
  • ایک فیصد بھی شرمندگی نہیں کہ مجھے انگلش نہیں آتی، محمد رضوان
  • پاکستانی وزارت دفاع اور بیلا روس وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ
  • پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے
  • لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارشیں، موسم خوشگوار ہوگیا
  • پاکستان اور ترکیہ میں بڑے مشترکہ معاہدے پر دستخط