Daily Mumtaz:
2025-01-27@04:05:17 GMT

پاکستان کی توانائی کے شعبے کی اصلاحات کو سہارا مل گیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

پاکستان کی توانائی کے شعبے کی اصلاحات کو سہارا مل گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی توانائی کے شعبے کی اصلاحات کو سہارا مل گیا، ورلڈ بینک کی ٹرانسفارمر سطح پر اسمارٹ میٹرز کی حمایت؛اقدام کا مقصد نقصانات میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا، مارٹن رائزر نے پاکستان کی تجویز کی بھرپور حمایت کی ہے کہ تقسیم کی سطح پر ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں، اور انہوں نے زور دیا کہ یہ قدم ملک کے بجلی کے شعبے میں شفافیت اور کارکردگی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سمیت سرکاری افسران سے ملاقات میں رائزر نے ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے لیے مختص ورلڈ بینک کے فنڈز کے بروقت استعمال پر زور دیا۔

رائزر نے کہا کہ ہم ٹرانسفارمر سطح پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کی حمایت کرتے ہیں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تفصیلی عملدرآمد کے منصوبے تیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے شعبے

پڑھیں:

ورلڈ بینک کے منصوبوں پر حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا‘ گنڈاپور

پشاور (صباح نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزرکی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس موقع پر متعلقہ حکام نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری
ہے،وزیراعلی نے کہا صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ بینک کے منصوبوں پر حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا‘ گنڈاپور
  • معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • ورلڈ بینک کا بھی پاکستان سے ڈومو ر کا مطالبہ
  • پاکستان معاشی اصلاحات کے فیصلوں پر عملدرآمد بھی کرے،ورلڈ بینک
  • آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک کا بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ
  • پاکستان ، ورلڈ بینک میں پارٹنرشپ ایگریمنٹ معیشت کیلئے خوشخبری ہے ،عاطف اکرام شیخ
  • نائب صدر ورلڈ بنک کی مصدق ملک سے ملاقات، داسو، تربیلا توسیعی منصوبوں پر غور 
  • سی پی پی اے مزید معاہدے کرنے کی مجازنہیں ،وزیرتوانائی
  • پاکستان کی عالمی بینک کو سمارٹ میٹرنگ کی تنصیب میں سرمایہ کاری کی دعوت