Daily Mumtaz:
2025-01-27@04:11:53 GMT

پی اے سی کی چیئرمین شپPTIکیلئے بڑی کامیابی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

پی اے سی کی چیئرمین شپPTIکیلئے بڑی کامیابی

اسلام آباد (طارق محمودسمیر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب کر لیا گیا، اس سے پہلےشیخ وقاص اکرم کا نام پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے تجویزکیا گیا تھا لیکن شیخ وقاص اکرم نے چونکہ پولیس سے بچنے کے لئے پشاورمیں ڈیرے ڈال لیے ہیں جس پر ان کی جگہ جنیداکبرخان کا نام دیاگیا جس کی حکومتی ارکان نے بھی تائیدکی، یاد رہے کہ جنید اکبر خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مخالف دھڑے سے سمجھے جاتے ہیں، علی امین گنڈا پور نے ان کو ماضی میں کمیٹیوں سے نکالا تھا اور ان کی جگہ شوکت خٹک کو شامل کیا تھا، تجزیہ نگاروں کے مطابق جنید اکبر خان کو چیئرمین پی اے سی بنوانے کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان وزیراعلیٰ گنڈا پور سے ناراض ہیں، یقیناً پی اے سی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کیلئے اہمیت کی حامل ہے اس کمیٹی کا کردار احتساب کے فریم ورک کے لحاظ سے اہم ہے، جو عوامی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے کام کرتی ہے، قومی اسمبلی کے اندر ایک قانون ساز ادارے کے طور پر کام کرتے ہوئے اس کمیٹی کا بنیادی مقصد تمام عوامی اداروں اور آئینی اداروں میں شفافیت اور جواب دہی کو برقرار رکھنا ہے۔ اپنے کاموں کے ذریعے، پی اے سی کا مقصد ان اداروں کی واضح اور جواب دہ نمائندگی پیش کرنا، مالی سالمیت اور اچھی حکمرانی کو فروغ دینا ہوتاہے،اب پی ٹی آئی کے رکن ہی اپنی جماعت کے پانچ سالہ دورحکومت کاآڈٹ کریں گے لیکن سوال یہ بھی ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف حکومت سے مل بیٹھنے کوتیارنہیں اوراس نے مذاکرات بھی ختم کردینے کااعلان کردیادوسری جانب اس نے حکومت کی حمایت سے پی اے سی کی چیئرمین شپ حاصل کرلی جوبظاہردہرامعیارہے،ادھرپیکاایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی بھی تحفظات کااظہارکررہی ہے حالانکہ قومی اسمبلی اس پیکاایکٹ کی ترمیم کے لیے اس نے حکومت کا ساتھ دیاچنانچہ یہ صورت حال پیپلزپارٹی کی دوغلی سیاست کوظاہررہی ہے اور یہ جماعت ایسی سیاست سے عوام کودھوکانہیں دے سکتی اگر پیپلزپارٹی کوصحیح معنوں میں پیکاایکٹ پر جائزتحفظات ہیںتووہ پارلیمان سے منظورسے پہلے حکومت کوان ترامیم میں تبدیلی کی تجاویزدیتی اورقومی اسمبلی سے منظوری میں اسے حکومت کا ساتھ نہیں دیناچاہئے تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

تحریک انصاف کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی منتخب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی منتخب ہوگئے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا جو کہ آخرکار حل ہوگیا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا  28 جنوری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
  • 44فیصد افراد حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے حامی، گیلپ سروے
  • 44 فیصد افراد حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے حامی، گیلپ سروے
  • 44 فیصد پاکستانیوں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی حمایت کر دی
  • ملک اور قوم کی ترقی کیلئے تعلیم کا فروع اولین ضرورت ہے، عبدالواسع
  • تحریک انصاف کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی منتخب
  • پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب
  • تحریک انصاف کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب
  • خواجہ آصف کی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری،دلائل طلب