ہندواڑا میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کو 35 سال مکمل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
25 جنوری 1990 کو ہندواڑا میں بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی۔
کشمیر میں سال 1990 کا آغاز ہی کشمیریوں کے قتل عام سے ہوا، کشمیر میڈیا کے مطابق انتہا پسند بھارتی فوجیوں نے ہندواڑا کے مقام پر 21 سے زائد کشمیریوں کو بے دردی سے قتل، 200 کو شدید زخمی کر دیا، بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے مظلوم کشمیری پُرامن احتجاج کر رہے تھے۔
ہندواڑا کے افسوسناک واقعے سے محض چار روز قبل گاؤ کدل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا، کشمیری ابھی گاؤ کدل کا سانحہ نہیں بھولے تھے کہ ہندواڑا میں بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کر دی۔
ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے زخمی کشمیریوں کو طبی امداد پہنچانے کی بھی اجازت نہ دی، بھارتی حکومت نے ہندواڑا واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے کشمیریوں کی اصل تعداد کو بھی مخفی رکھا۔
بھارتی سپریم کورٹ 35 سال بعد بھی ہندواڑہ قتل عام کے متاثرین کو انصاف نہ دلا سکی، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قتل عام کا مقصد غاصب بھارتی فوج کا اپنی بربریت پر پردہ ڈالنا اور پرامن کشمیری مسلمانوں کو خوفزدہ کرنا تھا۔
ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے ہندواڑا قتل عام سے بچنے کیلئے بھونڈی کوشش کرتے ہوئے ایف آئی آر تک درج نہ کرائی۔
الجزیرہ نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 35 برس میں 1 لاکھ سے زائد نہتے کشمیریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا نے کہا کہ ہندواڑا قتل عام کے متاثرین گزشتہ 35 سال سے انصاف کے منتظر ہیں، ہندواڑہ قتل عام بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے پر طمانچہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فوجیوں نے نے کہا کہ قتل عام
پڑھیں:
مقبوضہ وادی : یوم جمہوریہ منانا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے‘سید صلاح الدین
مظفر آباد(صباح نیوز) متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین اور حزب المجاہدین کے امیر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کا کشمیری حریت پسند عوام پر ظلم و جبر کا راج قائم ہے۔مظلوم کشمیری مسلمانوں کے خون سے ان کے ہاتھ ر نگین ہیں،ان حالات میں ان کا یوم جمہوریہ منانا مظلوم و بے بس انسانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ سید صلاح
الدین احمد نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 77سال سے کشمیر پر اپنا ناجائز فوجی قبضہ جمایا ہوا ہے، سات دہائیوں سے زیادہ اس عرصے کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا گیا،ہزاروں بستیوں کو تاخت تاراج،اربوں مالیت کی پراپرٹی کو نقصان، ہزاروں کشمیریوں کو پابند سلاسل ،ہزاروں عفت مآب خواتین کی عصمتوں کو داغدار بنانے کی کوشش کی گئی ۔آج بھی بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے.جہاد کونسل کے چیر مین نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل کی فراہمی،اراضی کی خرید و فروخت کیلئے قانون سازی، مقامی سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برخواست،مکانوں اور جائیدادوں س کشمیری عوام کو بے دخل کرانے کے اقدامات کے باوجود عالمی طاقتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں حالانکہ سلامتی کونسل میں اٹھارہ قراردادیں موجود ہیں جن کے مطابق وہ کشمیریوں کو ان کاجائز حق،حق خودارادیت دینے کے پابند ہیں اور واضح رہے کہ اس حق کو بھارتی حکمرانوں نے خود بھی تسلیم کیا ہے۔جہاد کونسل کے سربراہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکومت کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنے پرمجبور کرے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں کا نوٹس لے کراپنی کوششوں کو تیز کریں تاکہ خطہ کشمیر ایک بڑی تباہی سے بچ سکے۔حزب سربراہ نے حکومت پاکستان کو مشورہ دیا کہ مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق ہونے کی حیثیت سے بھرپور سفارتی مہم جوئی سے عالمی برادری کواس جانب متحرک کرے۔ موثر اقدامات کے ذریعے بھارتی عزائم کو نہ صرف بے نقاب بلکہ ان کو خاک میں ملانے کے اقدامات بھی کرے۔انہوں نے کہا کشمیری قوم اپنے اس جائز مطالبے کے لئے اپنی جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری جدوجہد ان شا اللہ کا میابی سے ہمکنار ہوگی۔