پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سابق کپتان سرفراز احمد اور رائلی روسو کے بعد نیا کپتان مل گیا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے نئے کپتان سعود شکیل کے نام کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ٹیم کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے تیار ہیں۔

سعود شکیل رواں برس اپریل اور مئی میں شیڈول ایونٹ میں قیادت کے فرائض نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں: سرفراز کو رخصت کرنے کے بعد سعود کو کپتان بنانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ سعود شکیل اسوقت پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

پی ایس ایل10 میں گلیڈی ایٹرز کو ہیڈکوچ شین واٹسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جس کے باعث سابق کپتان سرفراز احمد کو ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے جبکہ معین خان کو ڈائریکٹر کرکٹ کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کی یاد آگئی

سرفراز احمد اس وقت چیمپئنزکپ کے مینٹور ہیں لیکن معاہدے کے مطابق وہ پی ایس ایل کی فرنچائز کیلئے کام کرسکتے ہیں۔

سرفراز احمد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ساتھ 

سابق کپتان نے بطور پلئیر ٹیم کیساتھ 9 سال کا طویل سفر طے کیا ہے، جس میں وہ 8 سال کوئٹہ کی ٹیم کے کپتان رہے جبکہ گزشتہ سیزن میں انکی جگہ افریقی کرکٹر رائلی روسو کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار بینچ پر بیٹھے رہیں گے

سابق کپتان کی قیادت میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پہلی پی ایس ایل چیمپئین بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا، سرفراز بطور کپتان 86 میچز میں 1525 رنز بنائے۔

تاہم رواں سیزن کی ڈرافٹنگ کے آغاز سے قبل گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا تھا اور وہ 9 سال بعد پہلی بار ڈرافٹ کا حصہ بنے تھے تاہم کسی فرنچائز نے انہیں پِک نہیں کیا تھا۔

https://www.

facebook.com/TeamQuetta/videos/1521298441890343/?share_url=https%3A%2F%2Ffb.watch%2Fxk9br69ybf%2F

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گلیڈی ایٹرز کو سابق کپتان پی ایس ایل

پڑھیں:

اسلام آباد ایئرپورٹ: کتا رن وے پر آنے کے باعث غیرملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، ذرائع

علامتی فوٹو

دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پر آنے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔

اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا، تاہم دوسری بار کوشش پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیے کراچی ایئرپورٹ: ایئرپورٹس اتھارٹی آوارہ کتوں کو قابو کرنے میں ناکام، ملبہ صوبائی قوانین پر ڈال دیا کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات فلائٹ سیفٹی کیلئے خطرات

دوسری جانب ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکسی کرنے والے پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی وقت غیرملکی طیارے کو لینڈنگ کرنا تھی اور رن وے کی جانچ کا وقت نہیں تھا، اس لیے غیرملکی ایئر لائنز کے طیارے کی لینڈنگ روک کر اسے گراؤنڈ کروایا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے کلیئر ہونے کی تصدیق کے بعد طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے ،میاں سرفراز
  • لینڈنگ کے دوران اچانک کتے کی آمد،طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
  • کراچی:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل’’ آباد‘‘ ہاؤس کے دورے کے موقعے پر تقریب سے خطاب کر ر ہے ہیں‘ سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیزچیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی،آباد کے سابق چیئرمین جنید اشرف تالو، مولانا طارق جمیل کے صاحبزا
  • پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئے کپتان کا اعلان کردیا
  • اسلام آباد ایئرپورٹ: غیر ملکی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
  • اسلام آباد ایئرپورٹ: کتا رن وے پر آنے کے باعث غیرملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، ذرائع
  • چیمپئینز ٹرافی,قومی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے طریقوں کو دیکھے۔ سابق کپتان کا مشورہ
  • سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
  • سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر اور ویڈیو وائرل