Daily Ausaf:
2025-01-27@04:08:15 GMT

رجب بٹ کے بعد ذوالقرنین سکندر بھی گرفتار، معاملہ کیا؟

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبز رجب بٹ کے بعد اب ذوالقرنین سکندر بھی جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہوگئے۔ان دنوں سوشل میڈیا پریوٹیوبر رجب بٹ اپنی شادی پر ملنے والے تحفے کے سبب کافی قانونی مسائل کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں، لیکن ابھی یہ معاملہ تھما نہ تھا کہ ذوالقرنین سکندر بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب مشہور پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں خوب شہرت حاصل کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ایک بڑی فین فالوئنگ ہے، کنوال آفتاب کے 20 ملین ٹک ٹاک فالورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے تقریبا 17 ملین ٹک ٹاک فالوورز ہیں، کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے یوٹیوب پر 2.

18 ملین سبسکرائبرز ہیں، مداح ان کے روزمرہ کے ویلاگز شوق سے دیکھتے ہیں۔لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسا کچھ دیکھنے کو ملا جو لوگوں کیلئے غیر متوقع صورتحال سے کم نہ تھا، ہوا کچھ یوں کہ حالیہ دنوں سئ ذوالقرنین اپنے قریبی دوست کی شادی مصروف تھے جسکے ویلاگ اور پوسٹ وہ لمحہ نہ لمحہ سوشل میڈیا کی زینت بنارہے تھے۔

اسی دوران شادی کی تقریب سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں یوٹیوبر کو پولیس کی حراست میں دیکھا گیا۔ شادی کی تقریبات کے دوران ذوالقرنین کو بغیر کسی واضح وجہ کے گرفتار کیا گیا اور سات سے آٹھ گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد انہیں گھر واپس بھیج دیا گیا۔اگرچہ کہ اس اچانک گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آسکی لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد یوٹیوبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اس واقعے پر ناراضی اور غصے کا اظہارکرتے ہوئے اس گرفتاری کو بے بنیاد قرار دیا۔

ویڈیو پیغام میں یوٹیوبر کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’اس ملک میں کچھ بھی ممکن ہے اور میں ان افراد سے لاعلم ہوں جو مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔ذوالقرنین سکندر کا کہنا تھا کہ،’انہوں نے میرے خلاف جھوٹا ایف آئی آر درج کرایا ہے، اور میں جلد ہی اس معاملے پر تفصیل سے بات کروں گا۔’دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین یوٹیوبر کے حق میں آواز بلند کرتے نظر آرہے ہیں اور یہ بھی کہتے دکھائی دیے کہ یہ صرف اور صرف کسی نامور شخصیات کی ساکھ کو داغدار کرنا ہے کیونکہ کسی سے بھی انکی کامیابی ہضم نہیں ہوتی۔

ایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو لیک،صارفین کو چونکا دیا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ذوالقرنین سکندر سوشل میڈیا

پڑھیں:

چاہت فتح علی خان اور متھیرا کی ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) بے سُری گائیکی کے باعث مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی پاکستان شوبز کی ماڈل اور میزبان متھیرا سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز” کے مطابق حال ہی میں چاہت فتح علی خان ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ متھیرا کے کے پروگرام میں شریک ہوئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم انہیں متھیرا کے ساتھ نامناسب رویے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh_ali_khan)


ویڈیو میں دکھایا گیا کہ” بدو بدی “اور دیگر بے سرے گانوں سے لوگوں کی توجہ سمیٹنے والے چاہت فتح علی خان نے متھیرا سے ملاقات کے دوران ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش کی۔

تصویر بنواتے وقت متھیرا تھوڑی غیر مطمئن نظر آئیں لیکن انہوں نے منع نہیں کیا۔ اسی دوران چاہت فتح علی نے مصافحہ کرتے ہوئے اپنا دوسرا ہاتھ متھیرا کی کمر پر رکھ دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh_ali_khan)


اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’چاہت فتح علی خان، متھیرا کو ان کمفرٹیبل کرنے کی کوشش کر رہے تھے‘۔ جبکہ دوسرے نے کہا، ’متھیرا کبھی اتنی غیر محفوظ اور خوفزدہ نہیں لگیں جتنی اس ویڈیو میں نظر آئیں‘۔
مزیدپڑھیں:بھارتی ساختہ موبائل فونز و دیگر ٹیکنالوجی آلات ملکی سائبر سکیورٹی کیلئے خطرہ

متعلقہ مضامین

  • پیکا ایکٹ میں مجوزہ ترامیم
  • رجب بٹ کے بعد ذوالقرنین سکندر بھی گرفتار، معاملہ کیا ہے؟
  • پولیس نے ذوالقرنین چوہدری اور دیگر 2 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج
  • ٹی وی اور سوشل میڈیا تقویٰ ،علم کے بجائے طاقت ،دولت کو پروان چڑھایا
  • مریم نواز سے متعلق سوشل میڈیا پر توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر ایک شخص گرفتار
  • چاہت فتح علی خان اور متھیرا کی ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
  • سوشل میڈیاکامؤثراورمثبت استعمال،ایک ضرورت
  • صبا قمر کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان
  • چاہت فتح علی خان اور متھیرا کی ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا