ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ڈنمارک میں 7 دسمبر 2023ء کو قرآن پاک کی بےحرمتی غیر قانونی قرار دینے کا بل منظور کیا گیا تھا، جو چند روز بعد نافذ العمل ہوگیا تھا۔ اسکی خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے یا 2 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیر قانونی قرار دینے کے نئے قانون کے تحت جمعہ کو 2 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، لیکن ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ حکام اور مقامی میڈیا کی جانب سے ملزمان کے مبینہ اقدامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ 2023ء میں ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے متعدد واقعات ہوئے تھے، جس کے بعد مسلمان ممالک نے ایسی مذموم حرکتوں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مسلم دنیا میں غم و غصہ پھیل گیا تھا، جس کے بعد ڈنمارک میں 7 دسمبر 2023ء کو قرآن پاک کی بےحرمتی غیر قانونی قرار دینے کا بل منظور کیا گیا تھا، جو چند روز بعد نافذ العمل ہوگیا تھا۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے یا 2 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ن پاک کی بے حرمتی قرا ن پاک کی بے گیا تھا
پڑھیں:
ایران اور امریکا کے مذاکرات کاروں کا بالواسطہ بات چیت کا پہلا دور ختم
عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں شامل ہونے پر ایرانی اور امریکی حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امید ہے ایران امریکا معاہدہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے سازگار ہوگا، ہم مل کر کام کرتے رہیں گے اور مدد کیلئے مزید کوششیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات کاروں کا بالواسطہ بات چیت کا پہلا دور ختم ہوگیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں نے چند منٹ کی براہ راست بات چیت میں آئندہ ہفتے پھر مذاکرات کے لیے جمع ہونے پر اتفاق کیا ہے۔ ایرانی وفد کی قیادت عباس عراقچی نے کی جبکہ امریکی وفد کے سربراہ اسٹیووٹ کوف تھے، مسقط میں عمانی وزیرخارجہ کی موجودگی میں امریکی ایلچی اور ایرانی وزیرخارجہ کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذاکرات کے بعد ایران یا امریکا کی جانب سے تاحال مذاکرات کے ایجنڈے کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا۔ ایک خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات کے اختتام پر عمانی وزیرخارجہ بدالبوسیدی نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے۔ عمانی وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں شامل ہونے پر ایرانی اور امریکی حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امید ہے ایران امریکا معاہدہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے سازگار ہوگا، ہم مل کر کام کرتے رہیں گے اور مدد کیلئے مزید کوششیں کرینگے۔