حوثیوں کیجانب سے حالیہ کارروائی میں کتنے افراد کو حراست میں لیا گیا، اس بارے میں اقوام متحدہ نے وضاحت نہیں کی، لیکن کہا کہ وہ اس گروپ کے اعلیٰ نمائندوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے یمن میں حوثیوں کے زیر اثر علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کو یمن کے دارالحکومت صنعا سے اقوام متحدہ اسٹاف کو حراست میں لیے جانے کے باعث حوثی علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی خدشات اور اسٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے حوثیوں کے زیر اثر علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو حوثیوں نے دارالحکومت صنعا میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے عملے کو حراست میں لیا۔ حوثیوں کی جانب سے حالیہ  کارروائی میں کتنے افراد کو حراست میں لیا گیا، اس بارے میں اقوام متحدہ نے  وضاحت نہیں کی، لیکن کہا کہ وہ اس گروپ کے اعلیٰ نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جعمرات کو امریکا نے یمنی حوثی گروپ کو ایک بار پھر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل اقوام متحدہ نے کو حراست میں

پڑھیں:

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا چینی نئے سال کے حوالے سے  نیک تمناؤں کا اظہار

 

 

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  جشن بہار کے موقع پر چین کے نئے سال جو کہ سانپ سے منسوب ہےایک ویڈیو پیغام  میں نئے سال کی مبارک باد دی۔ہفتہ کے روز
انتونیو گوتریس نے کہا کہ سانپ حکمت، ثابت قدمی اور نئی زندگی کی علامت ہے۔ دنیا کے لئے اس مشکل وقت میں، آئیے ہم ان خصوصیات کی رہنمائی  میں امن، مساوات اور انصاف کے لئے اپنے عزم کی تجدید کریں۔
انتونیو گوتریس نے  دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے  ہم امید اور عزم کے ساتھ نئے سال کا خیرمقدم کریں اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کریں ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی تقریر میں  اس نئے سال  میں   صحت، خوشی، خوشحالی اور  نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور   کثیرالجہتی ، عالمی تعاون  اور اقوام متحدہ کے لیے غیر متزلزل حمایت پر چین اور چینی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا چینی نئے سال کے حوالے سے  نیک تمناؤں کا اظہار
  • پاکستان کا اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے تعاون کو مضبوط بنانے پر زور
  • شام میں تقسیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے‘ اقوام متحدہ
  • شام میں تقسیم کا خطرہ تاحال برقرار ہے‘ انتونیو گوتریس
  • چین کی اقوام متحدہ اور عرب  لیگ کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کی حمایت
  • شام: سعودی سفیر کی اقوام متحدہ کے ایلچی سے ملاقات
  • یمن: حوثیوں نے زیر حراست جہاز کے عملے کو رہا کر دیا
  • امن کوششوں کے لیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے تعاون میں اضافہ، خالد خیری
  • غزہ میں پھیلا ملبہ، سمیٹنے کے لیے 20 سال بھی کم ہیں: اقوام متحدہ