City 42:
2025-01-26@09:40:14 GMT

مراکش کشتی حادثے میں 10 ویں کلاس کا ابوبکر بھی شامل تھا

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

محمد چاند ملک: مراکش کشتی حادثے کا شکار ہونے والا دھرم کوٹ کا 18سالہ ابوبکر بھی شامل تھا, ابوبکر 10کلاس کا طالب علم تھا جو گھر کے حالات بہتر کرنے کے لیے یورپ کے لیے روانہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق 37لاکھ روپے ایجنٹ کو دیے اور 18سالہ ابوبکر اسپین کے لیے روانہ ہوا،تایا کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنٹوں نے ہمارے بیٹے کو مراکش میں تشدد کرکے مار دیا ہے۔

ابوبکر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع کشتی میں زندہ بچ جانے والوں سے ملی ،اطلاع کے بعد گھر میں کُہرام مچ گیا۔

امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام طور پر معطل کردیے

ابوبکر کی ڈیڈ باڈی جلد از جلد پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے، ایجنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والوں کو واپس لایا جائے گا، دفترخارجہ

اسلام آباد:

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ مراکش میں پناہ گزینوں کی کشتی کے حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ مراکش کے قریب دخلا بندرگاہ میں حالیہ سمندری واقعے میں بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے رابطہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراکش کے حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور روابط کے بعد ان افراد کو گروپوں میں پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا، رباط میں پاکستانی سفارت خانہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن واپسی کے پیچیدہ طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے مراکشی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، دخلہ میں سفارت خانے کی قونصلر ٹیم نے زندہ بچ جانے والوں کی واپسی کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ کا کرائسز منیجمنٹ یونٹ صورت حال کی نگرانی کر رہا ہے، یونٹ متاثرہ افراد کو ضروری مدد فراہم کرنے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ فعال رابطے برقرار رکھنے میں فعال طور پر مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی شناخت کی تصدیق اس عمل کا ایک اہم جزو رہا  ہے، اس عمل کو وزارت داخلہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر تیزی سے مکمل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ موریطانیہ سے 11 پاکستانی شہریوں کی واپسی میں بھی سہولت فراہم کر رہی ہے، ان افراد نے رضاکارانہ طور پر گھر واپسی کا انتخاب کیا ہے۔

شفقت علی خان کا موریطانیہ سے واپس آنے والے پاکستانیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک علیحدہ وطن واپسی کے عمل کا حصہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اہم ترجیح ہے، وہ اس سلسلے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مراکش کشتی حادثے میں بچ جانےوالوں کو واپس لایا جائیگا‘ دفترخارجہ
  • مراکش کشتی حادثہ: وزارت خارجہ کا بچنے والے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر کتے کی موجودگی کی بروقت اطلاع، غیر ملکی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
  • مراکش کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، دفتر خارجہ
  • مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والوں کو واپس لایا جائے گا، دفترخارجہ
  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر عدیل احمد مظفرگڑھ سے گرفتار
  • پاکستان اور مراکش کے حکام نے کشتی حادثے میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا
  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
  • انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار