Jasarat News:
2025-01-26@09:55:24 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

منہ بولے بیٹوں کو ان کے باپوں کی نسبت سے پکارو، یہ اللہ کے نزدیک زیادہ منصفانہ بات ہے اور اگر تمہیں معلوم نہ ہو کہ ان کے باپ کون ہیں تو وہ تمہارے دینی بھائی اور رفیق ہیں نا دانستہ جو بات تم کہو اس کے لیے تم پر کوئی گرفت نہیں ہے، لیکن اْس بات پر ضرور گرفت ہے جس کا تم دل سے ارادہ کرو اللہ درگزر کرنے والا اور رحیم ہے۔ بلاشبہ نبی تو اہل ایمان کے لیے اْن کی اپنی ذات پر مقدم ہے، اور نبی کی بیویاں اْن کی مائیں ہیں، مگر کتاب اللہ کی رو سے عام مومنین و مہاجرین کی بہ نسبت رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں، البتہ اپنے رفیقوں کے ساتھ تم کوئی بھلائی (کرنا چاہو تو) کر سکتے ہو یہ حکم کتاب الٰہی میں لکھا ہوا ہے۔ (سورۃ الاحزاب:5تا6)

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو مکہ کے کسی راستے میں ایک اعرابی ملا، تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اسے سلام کیا، اپنے گدھے پر سوار کیا، جس پر وہ خود سوار تھے اور اپنا عمامہ اتار کر پہنایا۔ ابن دینار کہتے ہیں کہ ہم نے (عبداللہ بن عمر سے) کہا: اللہ خیر فرمائے! یہ بدو لوگ معمولی دی ہوئی چیز پر راضی ہو جاتے ہیں! تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس شخص کا والد عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا دوست تھا اور میں نے رسول اللہؐ سے سنا ہے، آپ فرما رہے تھے: ’’سب سے بڑی نیکی آدمی کا اپنے باپ کے دوست واحباب کے ساتھ حسن سلوک کرنا ہے۔ (مسلم)

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ

پڑھیں:

بلوچستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث افغان فورسز کے 7 سابق اہلکار گرفتار، تفصیلات منظرعام پر


 کوئٹہ(آئی این پی)  لیویز نے قلعہ عبداللہ سے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث افغان فورسز کے  7 سابق اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیل کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ مین لیویز نے خفیہ اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ محمد ریاض خان نے بتایا کہ دہشت گردسرگرمیوں میں ملوث 7 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد سابق افغان فورسز کے اہلکار ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشت گردچوری،رہزنی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان کو 'منت' کے معاملے پر 9 کروڑ روپے واپس ملنے کا امکان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث افغان فورسز کے 7 سابق اہلکار گرفتار، تفصیلات منظرعام پر
  • حیدرآباد: کلچر سینٹر بسنت ہال میں رائٹرز زینت عبداللہ کی 50 ویں برسی میں شریک شرکاء
  • جو ہوتا ہے، اچھے کے لیے ہوتا ہے
  • محسن اسلام حضرت ابو طالب علیہ السلام کی زندگانی پر ایک اجمالی نظر
  • ٹرمپ کی حلف برداری : پاکستان سے کوئی وفدنہیں گیا، نقوی اپنے طورپرامریکہ گئے ،راناثناء اللہ
  • شب معراج، سندھ کے سرکاری اور نجی کالجز میں تعطیل کا اعلان
  • مولوی زادہ، ایمان مزاری اور گستاخانِ رسول
  • افکار سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ
  • اس وقت بھارت کو باہر سے نہیں بلکہ اندر سے خطرہ ہے، فاروق عبداللہ