Jasarat News:
2025-04-15@09:58:48 GMT

حقوق سندھ مارچ کرپٹ عناصر سے نجات کا عزم ہے،فیصل ندیم

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ حقوق سندھ مارچ کا اعلان ہوتے ہی عوام کے وسائل پر قابض مافیا اپنی شکست کا خوف محسوس کرنے لگا ہے، حقوق سندھ مارچ صرف لوگوں کے بنیادی حقوق کی جنگ نہیں بلکہ ان افراد سے نجات حاصل کرنے کا عزم ہے جو عوام کی فلاح کے بجائے صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے سرگرم ہیں، مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ ہائوس میں پارٹی کے ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد ، ضلع حیدرآباد کے صدر عبد الجبار دیسوالی، جنرل سیکرٹری ضلع حیدرآباد محمد عابد، ٹائونز کے صدر اقبال گجر، محمد علی قائم خانی، ضیغم عباس ابو بکر، عبدالواحد ،انفارمیشن سیکرٹری محمد خالد سیف، نائب صدر ضلع حیدرآباد عمر فاروق خانزادہ اور دیگربھی موجود تھے۔ اجلاس میں مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رہنمائوں نے کہا کہ سندھ میں اہل اور امانتدار قیادت کی کمی کی وجہ سے کرپٹ سیاستدانوں کا غلبہ ہے، جو عوام کے حقوق کو پامال کرنے میں مصروف ہیں، مرکزی مسلم لیگ نہ صرف عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی بلکہ اس سلسلے میں عوام میں شعور بھی بیدار کرے گی۔ آج سے شروع ہونے والا حقوق سندھ مارچ کرپٹ سیاستدانوں کے لیے ایک ڈرائونا خواب ثابت ہو گا، مارچ میں ہزاروں افراد کراچی سے سکھر تک سندھ کے مختلف شہروں سے گزر کر اپنے حقوق کی آواز بلند کریں گے اور کل رات 9 بجے مارچ کا بڑا اجتماع حیدر چوک پر ہوگا جہاں حیدرآباد کے مسائل اور سندھ کو کھنڈر بنانے والے حکمرانوں کو آئینہ دکھایا جائے گا، حیدرآباد شہر گٹر اور تعفن زدہ بنانے والوں کو شہر بھر کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں، گلیاں شہریوں کی پریشانی عوام کے حالات سے بھی آگاہی دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ عوام کے کے صدر

پڑھیں:

چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، وہ تکلیف میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں اچھا کام ہوتا ہے چند عناصر بےبنیاد پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری شان اور سر کا تاج ہیں، اُڑان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان مزید ترقی کرے گا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن ہو رہا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، وہ ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھجواتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری کا ساز گار ماحول ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حقوق کے حصول کی تحریک میں آخر تک کھڑے رہینگے، علامہ علی حسنین
  • پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں ہٹڑی گراونڈ کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • انجری سے نجات پاکر ثاقب محمود انگلش ٹیم میں واپسی کے منتظر
  • پارٹی رہنما عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں، چوہدری شجاعت
  • چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ
  • مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام حیدرآباد میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف 19 اپریل کو احتجاج کی کال
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ
  • کراچی :جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ
  • جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا
  • جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام ’’اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘‘ ہوگا