Jasarat News:
2025-04-17@07:50:01 GMT

جوان اور بزرگ کھیلوں میں حصہ لیں، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مورو میں محکمہ کھیل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ ہائی اسکول اور راشد مورائی ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں میں ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، ایتھ لیٹکس اور دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کی اتنی شاندار تقریب دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، اُمید کرتا ہوں کہ محکمہ کھیل کے افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان مل کر آئندہ بھی طلباء کے لیے کھیلوں کے مزید بہتر موقع فراہم کریں گے۔ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں، وہیں اسپتال بھی غیر آباد ہوتے ہیں، اس لیے طلباء کے ساتھ جوانوں اور بزرگوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیں اور صحت مند زندگی گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ میں ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور کوشش کروں گا اور جہاں تک ممکن ہوا کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کے لیے اپنی بھرپو کوشش کروں گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کھیلوں کے

پڑھیں:

حافظ آباد، زہریلی مٹھائی سے 3 بچے جاں بحق، 5 کی حالت تشویشناک

حافظ آباد:

حافظ آباد کے نواحی علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچے جاں بحق جبکہ پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ کے فوراً بعد متاثرہ بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین بچے جانبر نہ ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی، اور فوری طور پر تمام متعلقہ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو ہسپتال طلب کیا گیا۔

پانچ شدید متاثرہ بچوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل اور ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور زہریلی مٹھائی کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے اس افسوسناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آپ کسی اور کے منہ کا نوالہ کسی اور کو نہیں دے سکتے
  • اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا، ویڈیو وائرل
  • چین کا امریکا پر ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں کا الزام
  • حکومت کی کوشش ہے کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس نہ بن سکے
  • سندھ حکومت کا بڑا قدم ، خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ
  • رحیم یار خان: کسانوں کا ڈپٹی کمشنر آفس و پریس کلب پر احتجاج
  • سندھ: مجسٹریٹ کے اختیارات کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو دینے کیخلاف سماعت ملتوی
  • فیروز خان کی انسٹا اسٹوری نے مداحوں میں کھلبلی مچا دی
  • حافظ آباد، زہریلی مٹھائی سے 3 بچے جاں بحق، 5 کی حالت تشویشناک
  • سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز