Jasarat News:
2025-01-26@09:35:36 GMT

مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں 35فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

کھٹمنڈو(اسپورٹس ڈیسک )دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیپال نے مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیمائوں کے لیے فیس میں 35فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے،مانٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیمائوں کے لیے فیس 15 ہزار ڈالر تک ہوجائے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں نیپال کی سپریم کورٹ نے حکومت کو بلند پہاڑ سر کرنے کے لیے کوہِ پیماں کو محدود تعداد میں اجازت نامے جاری کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں کے استعداد کا خیال رکھنا لازم ہے۔ اس لیے کوہ پیمائی کے لیے ایک مخصوص تعداد کا تعین کرنا ضروری ہے۔ دنیا کی 10بلند ترین چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں ہیں جن میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی مائونٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایورسٹ سر کرنے مائونٹ ایورسٹ کے لیے

پڑھیں:

سندھ میں شہداد ایکس ون سے گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

گیس کے بہاؤ کی شرح یومیہ 2.2 ایم ایم سی ایف سے بڑھ کر یومیہ 8.4 ایم ایم سی ایف ہوگئی ہے، جو 280 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے گمبٹ ساؤتھ بلاک سندھ میں واقع اپنے شہداد X-1 کنوئیں سے گیس کی پیداوار میں کامیابی سے اضافہ کر دیا ہے، جو جدید واٹر شٹ آف آپریشن (پانی کی پیداوار کم کرنے) کے ذریعے ممکن ہوئی۔ پی پی پی ایل کے مطابق گمبٹ ساؤتھ بلاک میں پہلی بار استعمال کی گئی اور ساتھ ہی تیزاب میں گھلنے والی سیمنٹ کے استعمال کی ٹیکنالوجی بھی پی پی ایل میں پہلی بار متعارف کرائی گئی۔ آپریشن کے بعد شہداد X-1 سے گیس کے بہاؤ کی شرح یومیہ 2.2 ایم ایم سی ایف سے بڑھ کر یومیہ 8.4 ایم ایم سی ایف ہوگئی ہے، جو 280 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ پانی کی پیداوار یومیہ 3 ہزار بیرل سے یومیہ 26 بیرل تک حیرت انگیز طور پر کم کر دیا گیا ہے۔ 2012ء میں کھدائی اور 2015ء میں پیداوار میں لائے گئے، شہداد X-1 سے ابتدائی طور پر یومیہ 26 ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہو رہی تھی، تاہم 2024ء تک کنویں کو پانی کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ کنوئیں کی تہوں میں کراس فلو ہے۔

پی پی ایل نے بتایا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پی پی ایل نے اگست 2024ء میں پروڈکشن لاگنگ ٹول سروے کروایا، جس نے اصلاحی کارروائی کی ضرورت کی تصدیق کی۔ اس ضمن میں پی پی ایل نے کوائلڈ ٹیوبنگ سروس فراہم کنندہ کے ساتھ مل کر تیزاب میں گھلنے والی سیمنٹ ٹیکنالوجی کا اطلاق کرتے ہوئے پانی پیدا کرنے والے زونز کو مؤثر طریقے سے الگ کر دیا، جس سے گیس کے بہاؤ کو بحال کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ یہ کامیاب آپریشن پی پی ایل کی تکنیکی جدت طرازی، آپریشنل عمدگی اور اپنی پختہ فیلڈز سے پیداوار بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سے بھی 100 گنا لمبی چوٹیاں دریافت
  • پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،عطا تارڑ
  • ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی 100 گنا بلند 2 چوٹیاں دریافت
  • سندھ میں شہداد ایکس ون سے گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ
  • “ڈرل بے بی ڈرل” سے بڑھ کر تعاون کرو
  • دنیا بھر کے مرد لمبے ہوگئے، قد میں خواتین کی نسبت دگنا اضافہ
  • دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس 15 ہزار ڈالر تک مختص
  • کوہ پیماؤں کیلئے بری خبر
  • ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ