کمرشل امپورٹرز کا اسٹیٹ بینک سے شرح سود سنگل ڈیجٹ پرلانے لا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
سنگل ڈیجٹ شرح سود سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، چیئرمین پی سی ڈی ایم ایپاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے ایک بیان میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توجہ ملک میں افراط زرکی شرح میں بتدریج کمی کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کو افراط زر میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں نمایاں کمی کرنے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں بزنس کمیونٹی کو بینکوں سے قرض لینے کی ترغیب ملے گی اوراس طرح انہیں درپیش سرمائے کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ جب شرح سود انتہائی زیادہ تھا تو زائد منافع حاصل کرنے کے لیے لوگوں نے بینکوں کا رْخ کیا اور اپناخطیر سرمایہ لگایا تاہم اگر شرح سود سنگل ڈیجٹ پر آتا ہے تو یقینی طور پربینکوں سے سرمایہ مارکیٹوں اور انڈسٹری میں واپس آئے گا اور کاروباری وصنعتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی لہٰذا مرکزی بینک کو پی سی ڈی ایم اے کی تجویز پر ضرور غور کرنا چاہیے۔سلیم ولی محمد نے گورنر اسٹیٹ بینک سے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر واقعی کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اسے بزنس فرینڈلی اقدامات کرنا ہوں گے بصورت دیگر حکومت کی تمام کوششیں رائیگاں ثابت ہوں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سنگل ڈیجٹ پر پی سی ڈی ایم
پڑھیں:
خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام، انٹرن کو 5لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد:وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر انٹرن سعود الرحمٰن پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔
ترجمان کے مطابق محکمے نے جرمانے کی رقم میں سے 4 لاکھ 50 ہزار درخواست گزار ناہید صغیر کو ادا کرنے کا حکم دیا۔
سال 2017 میں سعود الرحمٰن نامی شخص کی بینک میں انٹرن شپ ہوئی تھی، سعود الرحمٰن پر خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔
انٹرن سعود الرحمٰن مختلف ڈیجیٹل طریقوں سے ہراساں کرتا رہا۔ واٹس ایپ میسجز، ویڈیوز اور ایف آئی اے رپورٹ کے ذریعے ملزم پر الزام ثابت ہوا۔
برانچ منیجر ناہید صغیر نے ہراساں کرنے کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔