پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 23.07فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 23.07فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائیشماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 176 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ نومبر 2023میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 143 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح نومبر 2023 کے مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 33ارب روپے یعنی 23فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پٹرولیم مصنوعات کی درا مدات
پڑھیں:
پاکستان کی بنگلادیش کیساتھ برآمدات میں 17 فیصد اضافہ
پاکستان کی بنگلا دیش کے ساتھ برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوگیا۔
سینیٹ میں وقفہ سوالات میں وزارت تجارت کا تحریری جواب جمع کرایا گیا۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بنگلا دیش کےساتھ برامدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پاکستان کی چین کو برآمدات میں 13 فیصد کمی ہوئی۔
وزارت تجارت کا کہنا تھاکہ پاکستان کی چین کوبرآمدات ایک ارب 35 کروڑ 75 ہزار ڈالررہیں اور یہ برآمدات پہلے ایک ارب 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔
وزارت تجارت کے مطابق سوتی دھاگے، تیل کے بیج، پیٹرولیم، آئل اور سبزیوں کے رس جیسے شعبوں میں نمایاں کمی ہوئی۔
وزارت تجارت کا کہنا تھاکہ کپاس کی برآمد میں کمی ہوئی، گھوڑے جیسے جانوروں کی کھالوں کی برآمد میں 100 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
وزارت تجارت نے بتایاکہ امریکاکے ساتھ برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔