کراچی(کامرس رپورٹر) پام آئل کی قومی درآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 29.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران درا?مدات کا حجم بڑھ کر 78.05 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ دسمبر 2023 میں پام آئل کی درآمدات کی مالیت 60.3 ارب روپے رہی تھی۔اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں 17.

75 ارب روپے یعنی 29فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پام ا ئل کی درا مدات

پڑھیں:

چین کے 2024کے دوران غیر مالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں 10.5 فیصد اضافہ

چین کے 2024کے دوران غیر مالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں 10.5 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران چین کی غیرمالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) میں گزشتہ برس کی نسبت 10.5 فیصد اضافہ ہوا جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اس کا مقام مزید مستحکم ہوا۔


چین کی بیرون ملک سرمایہ کاری، عالمی تعاون اور غیر ملکی امداد کے کام سے متعلق ایک اجلاس میں جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ملک کی مجموعی غیرمالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر تھی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ چین نے گزشتہ برس بیرون ملک سرمایہ کاری، عالمی تعاون اور غیر ملکی امداد کے کام میں مثبت پیشرفت کی ہے اور ملک رواں سال ان شعبوں میں کام میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید آگے بڑھائےگا۔اجلاس کے مطابق چین صنعتی اور سپلائی چین میں عالمی تعاون کو مزید فروغ دےگا، غیر ملکی سرمایہ کاری کے انتظامی نظام کو بہتر بنائےگا اور اپنے بیرون ملک مفادات کا تحفظ مستحکم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی کے باعث پاکستانیوں نے چائے پینا کم کر دی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 23.07فیصد اضافہ
  • پاکستان کی بنگلادیش کیساتھ برآمدات میں 17 فیصد اضافہ 
  • پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں ایک ماہ کے دوران 23.07فیصد اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 23.07فیصد اضافہ
  • گڑ کی قومی برآمدات نومبر 2024 کے دوران 266.66 فیصد اضافہ
  • پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں 109 فیصد کا اضافہ کس بات کی علامت ہے؟
  • چین کے 2024کے دوران غیر مالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں 10.5 فیصد اضافہ
  • پٹرولیم درآمدی بل میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ،ڈیزل کی درآمد میں کمی کا سامنا