پڈعیدن ،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم ڈگری کالج مورو میں اسپورٹس ویک میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پڈعیدن ،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم ڈگری کالج مورو میں اسپورٹس ویک میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ وارئیرز کو شکست دے دی۔ڈیزرٹ وائپرز اور شارجہ وارئیرز کے درمیان گزشتہ روز میچ میں شارجہ وارئیرز نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 91 بنائے، اس موقع پر محمد عامر نے شاندار بالنگ کا مظاہر ہ کیا۔محمد عامر نے چوبیس رنز کے عوض شارجہ وارئیرز کے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، شاندار بالنگ پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ شارجہ وارئیرز کی جانب سے جیسن رائے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیوک ویلز اور ہرمیت سنگھ گیارہ گیارہ رنز بنا سکے، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔92 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے بغیر وکٹ گنوائے دس اوورز میں ہی فتح سمیٹ لی، فخر زمان نے 71 رنز بنائے اس میں ان کے چار چھکے اور سات چوکے شامل تھے، ان کے ساتھ ایلیکس ہیلز نے 23 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آئوٹ رہے۔اس طرح ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ وارئیرز کو دس وکٹوں سے شکست دے کر بڑی فتح اپنے نام کی، اس فتح میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور فخر زمان کا اہم کردار رہا۔