سندھ بلڈنگ، ناظم آباد میں اورنگزیب کی اجارہ داری قائم
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ناظم آباد میں بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کی اجارہ داری قائم ہے۔ اورثاقب بن رؤف پر مہربانیاں بھی برقرار ہیں۔ جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے موصوف نے غیر قانونی امور میں عدالتی حکم عدولی کا اجازت نامہ حاصل کر رکھا ہے اورنگزیب کو فائدہ پہنچا کر ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ حاصل کر رکھی ہے جس کا اندازہ اس بات سے با آسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 بلاک C کے رہائشی پلاٹ نمبر1/14کی کمزور بنیادوں پر دکانیں اور بالائی منزلوں کی تعمیر کا کام دھڑلے سے جاری ہے۔ عدالتی احکامات کے خلاف تعمیرات پر خطیر رقوم بٹورنے کے بعد انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ضلع ناظم ملک اسد جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان جاں بحق ہوگئے۔
کوہاٹ میں پنڈی روڈ گمبٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ملک اسد کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے، جب کہ ان کا ایک ساتھی زخمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سول جج اور وکیل قتل
واضح رہے کہ ملک اسد سابق آئی جی پولیس ملک نوید کے بھائی تھے۔ اس سے قبل ملک اسد کے 2 بھائیوں کو بھی قتل کیا گیا تھا۔
سابق سی سی پی او پشاور ملک سعد کو پشاور ڈھکی دلگراں کے قریب خود کش بم دھماکا میں شہید کیا گیا، جبکہ سب سے بڑے بھائی ملک سلیم کسٹم کے اعلیٰ افسر تھے، جن کو کراچی میں چند سال قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
اس سے قبل آج ہی خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سول جج اور وکیل کو قتل کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ رشکئی انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جس میں سول جج ایڈمن محمد حیات اور وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے موٹروے پر سینیئر سول جج حیات خان اور وکیل خالد خان کے قتل سمیت سابق ضلعی ناظم کوہاٹ اور ڈی آئی جی ملک سعد شہید کے بھائی ملک اسد پر قاتلانہ حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان اور کوہاٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں راولپنڈی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیشن جج آزاد کشمیر قتل
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس افسران کو افسوس ناک واقعات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خیبرپختونخوا فائرنگ کوہاٹ ملک اسد قتل نامعلوم افراد وی نیوز