سندھ بلڈنگ کے ڈی جی کمیشن ایجنٹ بھی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کمیشن ایجنٹ بھی بن چکے ہیں۔ شہر میں قانونی اور غیر قانونی تعمیرات پر فوائد حاصل کرنے کے بعد ادارے کے مستقبل پر بھی وار کرنا شروع کردیا ہے ، ریٹائرمنٹ سے دس روز قبل ادارے اور ملازمین کے مستقبل پر بھی ہاتھ صاف کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔نجی بنک میں موجود ملازمین اور ادارے کے اربوں روپے سندھ بینک میں منتقل کرنے کی تیاری کرلی گئی ۔ نجی بینک میں رکھی گئی رقم پر کئی سالوں سے اچھا منافع ملنے پر رقم میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔کمیشن کے عوض،سندھ بینک میں رقم منتقلی پر کروڑوں روپے کا فائدہ لیا جائے گا،بینک سے معاملات کئی عرصے قبل طے کرلیے گئے تھے۔ ملازمت ختم ہونے سے دس روزقبل عملی جامہ پہنایا جارہا ہے ،رقم کی منتقلی میں ایس بی سی اے کے ایڈمن سیکشن اور پی ایس اوکی خدمات بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
سکھر: حساس ادارے سمیت کسٹمز و پولیس کی مشترکہ کارروائیٹرالر پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے کی غیر قانونی اشیاء برآمد
سکھر (نمائندہ جسارت) حساس ادارے سمیت کسٹم اور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کے دوران ٹرالر پر چھاپا مار کر سگریٹ، چھالیہ اور غیر قانونی مشروبات سمیت دیگر اشیاء ضبط کر لیں۔ ذرائع کے مطابق اسمگلرز ان اشیاء کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دوسری جانب کارروائی کے حوالے سے ٹیم کے اراکین نے بتایا کہ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں اور مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق کارروائیاں معاشی جرائم روکنے کے لیے نہایت اہم ہیں، یہ سب کچھ عوامی مفاد کے تحفظ اور معیشت کو نقصان سے بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔