گھارو(نمائندہ جسارت)گھارو کے قریب کوسٹل ہائی وے پر واقع زفائر ونڈ کمپنی انتظامیہ اور مقامی ماہیگیروں کے درمیان راستوں کی بندش کے تنازع پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زفائر ونڈ پاور کمپنی انتظامیہ نے مقامی ماہیگیروں کے سمندر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے تھے جس کی وجہ سے مقامی ماہیگیر چار دن سے کمپنی کے مین گیٹ کے سامنے شدید سردی میں اپنے حق کے حصول کے لیے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں اور گزشتہ 13 روز سے بے روزگاری رہنے کی وجہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، آج بروز جمعرات اس مسئلے کے حل کے لیے صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری، صوبائی وزیر سسئی پلیجو، ضلع کونسل ٹھٹھہ چیئرمین حمید پنہور نے اسکا نوٹس لیتے ہوئے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے احتجاجی ماہیگیروں کے نمائندوں جن میں یوسی ککڑان کے چیئرمین حبیب الرحمن، ممتاز ہدو بلوچ، ضلعی کونسل ٹھٹھہ کے ممبر سچل خاصخیلی، کمال خان جوکھیہ، گھارو ٹاؤن کے وائس چیئرمین میر بابو پھنور اور زفائر ونڈ ٹربائن پاور کمپنی مینجمنٹ کے درمیان اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ میر پور ساکرو ائٹ گھارو ڈاکٹر راشد چنا کو مذاکرات کی ہدایت کی تاہم زفائر ونڈ کمپنی انتظامیہ نے ماہیگیروں کے مطالبات زبانی تو تسلیم کرلیے مگر دونوں کے درمیان کیے جانے والے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد مقامی ماہیگیروں نے احتجاج جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ماہیگیروں نے کہا کہ ان کے روایتی راستوں کی بندش سے ان کے روزگار اور معاشی معاملات متاثر ہو رہے ہیں جو ان کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے احتجاج جاری رکھتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زفائر ونڈ کے درمیان

پڑھیں:

امید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات مثبت نتائج تک پہنچیں گے، عراق

بغداد نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات مستقبل قریب میں مثبت نتائج کا باعث بنیں گے اور کشیدگی میں کمی اور دونوں فریقوں کے درمیان اعتماد سازی کا باعث بنیں گے جو کہ خطے میں ملاؤں کے مفادات کے مطابق ہوں گے اور سلامتی اور امن کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، عراقی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان ابتدائی مثبت اشاروں کی قدر کی جو ان مذاکرات کے پہلے دور میں سامنے آئے ہیں۔ عراقی وزارت خارجہ نے اس بات پر تاکید کی کہ عراق کا مؤقف ہمیشہ سفارتی طریقوں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی حمایت پر مبنی رہا ہے۔ بغداد نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات مستقبل قریب میں مثبت نتائج لائیں گے، کشیدگی میں کمی اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کا باعث بنیں گے، جو خطے کے ممالک کے مفاد میں ہے اور امن و سلامتی کو تقویت دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قاہرہ مذاکرات ناکام: حماس نے ہتھیار ڈالنے سے صاف انکار کر دیا
  • بھارت اور چین کے مسافر پروازیں بحال کرنے پر پھر مذاکرات، تاریخ مقرر نہیں ہوسکی
  • آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان آئندہ بجٹ پر مذاکرات کا آغاز، ٹیکس تجاویز اور کاربن لیوی پر غور
  • ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا دور، صرف پابندیاں اٹھانے پر بات چیت
  • لکی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن؛ 3 خوارجی  جہنم واصل
  • امید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات مثبت نتائج تک پہنچیں گے، عراق
  • قطر کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات کا خیرمقدم
  • ایران اور امریکا کے درمیان عمان کی میزبانی میں بالواسطہ مذاکرات کا آغاز
  • ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پہلا دور ختم
  • ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں بالواسطہ مذاکرات کا آغاز