جیکب آباد،موبائل فون سروس میں خلل کا ذمہ دار سیپکو قرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں موبائل فون سروس میں خلل کا ذمے دار کمپنیوں نے سیپکو کو قرار دے دیا ،،بجلی کی طویل بندش سے موبائل سروس متاثر ہو رہی ہے سٹیزن پورٹل میں شہری کی شکایت پر موبائل کمپنیوں کا جواب۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں موبائل فون سروس میں خرابی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے یوفون ،زونگ سمیت دیگر موبائل فون سروس صارفین کو بہتر اور معیاری سروس دینے میں ناکام ہیں جس کی وجہ سے صارفین کی شکایات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے سگنل غائب ہونا ،کال کٹنا،انٹرنیٹ کی کم رفتار سمیت نمبر بند ملنا ،نمبر نہ لگنے سمیت دیگر مسائل کا صارفین شکار ہیںایک صارف نے اس ضمن میں سٹیزن پورٹل پر شکایت کی جس پر پی ٹی اے نے کمپنیز سے حواب طلب کیا موبائل فون کمپنیز نے سروس میں خرابی کا ذمے دار سیپکو کو قرار دیا ہے موبائل کمپنیو ں کے مطابق بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے سروس متاثر ہو رہی ہے جس کوبہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ موبائل استعمال کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ موبائل کمپنیز ایڈوانس چارجز لینے کے باوجود سروس کے معیار میں بہتری لانے پر کوئی توجہ نہیں سمیں فروخت کرنے اور صارف بڑھانے پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے اس وجہ سے سروس دن بہ دن بیکار ہوتی جارہی۔ موبائل فون کمپنیز ہر مہینے پیکجز کی فیس میں بھی من مانہ اضافہ کررہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں،پیکجز بڑھانے کا کیا طریقہ کار ہے کوئی وضاحت نہیں کی گئی پی ٹی اے او ر وزارت آئی ٹی اور کمپونیکیشن اس کا نوٹس لیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موبائل فون سروس
پڑھیں:
گریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے طبی سہولیات کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
سوشل میڈیاگریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز کے ذریعے طبی سہولیات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس کے باعث مقامی افراد صحت کے مسائل کا شکار تھے۔
پاک فوج نے آج مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کےلیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی۔ 7 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو مظفرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہلمت منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم ہلمت اور تاؤبٹ کے لوگوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرے گی، ہنگامی مریضوں کو طبی ضرورت کے مطابق ہلمت سے کیل اور مظفرآباد منتقل کیا گیا ہے۔
سرداری میں فری میڈیکل کیمپ میں 153 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات دی گئیں۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کیل سے تاؤبٹ تک سڑک کھولنے کےلیے کام کر رہے ہیں۔
برفباری کے بعد بند ہونے والی 25 کلومیٹر سڑک کو ہلمت تک کھول دیا گیا، گریس ویلی کے عوام نے پاک فوج اور آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس کو سراہا۔