اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعہ پر ہفتہ وار اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت کی، ٹاسک فورس کی سربراہی وزیرِ اعظم خود کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی سمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر مجھ سمیت پوری قوم مغموم ہے۔ وزیرِاعظم کواجلاس میں غیرقانونی تارکین کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات میں ملوث گروہوں، گرفتاریوں، ایف آئی آرز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ اب تک 6 منظم گروہوں کی نشاندہی، 12 ایف آئی آرز، 25 ملوث افراد کی نشاندہی، 3 اہم افراد کی گرفتاری، 16 لوگوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جا چکے۔ اجلاس کو گاڑیوں، بینک اکائو نٹس اور اثاثہ جات ضبط کرنے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ مشتبہ اہلکاروں و افسران کی گرفتاریوں و کارروائی، بیرون ملک جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے انسانی سمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرتناک سزا دلوانے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں وزیراعظم سے جمہوریہ آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیر ووگر مصطفائیف نے گزشتہ روز وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آذربائیجان کے وزیر نے مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ووگر مصطفائیف مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو 23-24 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے گفتگو میں کہا پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے، پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر وینڈی تھامسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے حالیہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو پی آئی ڈی

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔

غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر اجلاس  میں وزیراعظم کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔

وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔

موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی شناخت ہوگئی

سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے، چاقو کے وار کیے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں کردار ادا کریں، کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر مجھ سمیت پوری قوم مغموم ہے۔

اجلاس میں  وزیراعظم کو اداروں کی جانب سے گرفتاریوں، ایف آئی آرز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطا اللّٰہ تارڑ،  معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی اسمگلنگ ، ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گراہوں کے سدباب کیلیے خصوصی ٹاسک فورس قائم،وزیراعظم خود سربراہی کریں گے
  • وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے: وزیراعظم
  • انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم
  • غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی حادثہ: وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے ٹاسک فورس قائم
  • وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی