اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردارا عجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیر سماعت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایاکہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی، امریکہ نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ امریکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہمارے قیدی کو رہا نہیں کیا، وزیراعظم اور وزیرِخارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئیں جبکہ امریکہ میں پاکستانی سفیر کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر بھی جواب جمع کردیاگیا اور وزارت خارجہ نے عدالتی سوالات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو  میں  کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے دو آپشن تھے ایک کلیمنسی پٹیشن اور دوسرا قیدیوں کے تبادلے کا، بنیادی طور پر تو اب آپشن  بظاہر سامنے نظر نہیں آتے حکومت پاکستان دونوں میں  بظاہر ناکام ہوئی، اب ایک مزید آپشن جو ہمارا جو بنیادی طور پر قانونی آپشن ہے وہ ہے امریکہ کی عدالت کا ہم نے دروازہ کھٹکھٹا رکھا ہے اور وہاں ایک پٹیشن دائر ہو رہی ہے اور وہ ہزاروں صفحات پر مشتمل ہے جس میں امریکی عدالتیں فیصلہ کریں گی۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح عافیہ صدیقی رہا نہ ہو، جو درخواست مسترد ہوئی اس کی براہ راست ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف، صدر زرداری اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی عافیہ صدیقی کی عدالت میں

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن میں 4ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی منظور، مقبول باقر اور شوکت صدیقی کے نام بھی شامل

جوڈیشل کمیشن میں 4ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی منظور، مقبول باقر اور شوکت صدیقی کے نام بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)جوڈیشل کمیشن نے چار ریٹائرڈ ججزکو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنیکی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
چیف جسٹس یحییٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ڈھائی گھنٹے جاری رہا جس میں سپریم کورٹ میں دو ججز تعینات کرنے کیلئے غورکیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھاکہ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینیئر ججز کے ناموں پر غور ہوا، لاہورہائیکورٹ کے صرف ایک جج کے نام پراکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چار ریٹائرڈ ججز کو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنیکی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کو جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ شاکراللہ جان اور بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ نذیرلانگوکو بھی جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمیشن میں 4ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی منظور، مقبول باقر اور شوکت صدیقی کے نام بھی شامل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو کیسز کی غیر ضروری منتقلی سے روکنے کا حکم
  • ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد آئے ججز کو واپس بھیجنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم
  • دہلی ہائیکورٹ نے حریت رہنما نعیم خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
  • پولیس جرائم کے خاتمے کے بجائے وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • لاہور ہائیکورٹ : اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف اپیل مسترد
  • لاہورہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم برقرار، تقرری کیخلاف اپیل مسترد
  • اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کیخلاف اپیل مسترد
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف اپیل مسترد