نائب صدر ورلڈ بنک کی مصدق ملک سے ملاقات، داسو، تربیلا توسیعی منصوبوں پر غور
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک سے ورلڈ بنک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے ملاقات کی۔ مصدق ملک نے کہا کہ آبی وسائل کے منصوبے توانائی کی ضروریات کے لئے اہم ہیں۔ داسو ہائیڈرو پاور، تربیلا توسیعی اور عالمی بنک کے منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔ مصدق ملک نے کہا کہ توانائی انفراسٹرکچر، سماجی شعبوں میں عالمی بنک کی حمایت کو سراہتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مصدق ملک
پڑھیں:
وفاق کے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 2900 ارب روپے درکار ہیں، وفاقی وزیر
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کا تھرو فارورڈ 8 ہزارارب روپے تک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے 2900 ارب روپے کی ضرورت درکار ہیں۔
وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 8 ہزار ارب روپے ہوگیا ہے، وفاقی ترقیاتی پروگرام میں صوبائی منصوبوں کی شمولیت سے تھرو فارورڈ بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی منصوبے صوبے اپنے فنڈز سے مکمل کریں،60 سے 80 فیصد مکمل صوبائی منصوبوں کی تکمل کریں گے، صوبائی منصوبوں کے 50 فیصد فنڈز صوبہ اور 50 فیصد وفاق دے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں 40 فیصد صوبائی منصوبے شامل تھے، پی ایس ڈی پی اخراجات کا حجم 12 فیصد سے کم ہوکر4 فیصد پر آگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی دو سہ ماہیوں میں پی ایس ڈی پی منصوبوں پر اخراجات کم ہوتے ہیں، تیسری سہ ماہی سے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال 1400 ارب روپے کا پی ایس ڈی پی طلب کیا تھا اور جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے 2900 ارب روپے کی ضرورت ہے۔