کوئٹہ ،نصیرآباد سڑک کنارے بم دھماکا ،3افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلو چستان کے ضلع نصیر آباد میںسڑک کنارے بم دھما کے سے 3افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کٹوہر پل کے مقام پر سڑک کنارے کار بم دھما کے کی زد میں آکر تین افراد زخمی ہو گئے ۔فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا۔ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔ زخمی ہو نے والے افراد مقامی ہیں۔ مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق