Jasarat News:
2025-01-26@09:53:04 GMT

محرابپور،جرم ثابت ہونے پر قید اورجرمانے کی سزا کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

محراب پور(جسارت نیوز)جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم، سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول مورو کی عدالت کے جج مدد علی کھوسو نے ساتھیوں سمیت اپنے باپ پر حملہ، جھگڑے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہد نجمی، محمد عاطف، محمد آصف، عارف علی، محمد راجو، محمد ارمان اور ہمایوں نجمی کو 2، 2 سال قید اور 10، 10 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے یاد رہے کہ دستگیر کالونی مورو کے رہائشی غلام سرور نجمی نے اپنے بیٹے شاہد نجمہ اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مورو پولیس تھانہ پر ان پر حملے کیساتھ جھگڑے کا مقدمہ نمبر 538 سال 2023 ء درج کرایا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان کو ہتھکڑی لگا کر جیل بھیج دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جرم ثابت ہونے پر

پڑھیں:

محرابپور،ڈکیتی کی واردات میں دو شہری موٹر سائیکلوں سے محروم،مزاحمت پرنوجوان زخمی

محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات میں دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، مزاحمت پر نوجوان زخمی ، پولیس مقابلہ ڈاکو ہاف فرائی،فنکار سے ڈکیتی کے ملزم گرفتار،نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں کلہوڑا اسٹیشن کے پاس ڈکیتی واردات دوران مزاحمت پر رہزنوں نے گندم کے تاجر کرنل قذافی کلہوڑو کو زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے زخمی کو نوشہرو فیروز اسپتال میں ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، نیو جتوئی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں کاملائی کھوسو کے رہائشی محنت کش عجب گل کھوسو سے رہزنوں نے موٹر سائیکل، نقدی ،موبائل فون چھین لیا، بھریا روڈپولیس نے ڈاکو اسد چانڈیو ولد عنائیت چانڈیو کو زخمی حالت میں بغیر لائسنس پستول سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو کو پکڑ کرمبینہ پولیس مقابلہ میں ہاف فرائی کیا گیا ہے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سنیگار علی ملک نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گلوکار عبد الروف مگسی سے ڈکیتی میں ملوث غلام سرور عرف ناظم لاشاری کی نشاندہی پر گل محمد کھوسو اور محمد علی عرف محمود کھوسو کے گھروں سے ڈکیتی کردہ موبائل فون، نقدی اور دوسرا سامان برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صیہونی فوج نے جنین میں اپنے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی
  • بڑا گھر ہونے کے باوجود مادھوری، شوہر اور گھر والے ایک کمرے میں کیوں رہتے تھے؟
  • توہین مذہب کے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی
  • پنڈی کی عدالت نے توہین مذہب کے 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی
  • پڈعیدن ،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم ڈگری کالج مورو میں اسپورٹس ویک میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کررہے ہیں
  • محرابپور،سول جج کا دورہ
  • محرابپور،ڈکیتی کی واردات میں دو شہری موٹر سائیکلوں سے محروم،مزاحمت پرنوجوان زخمی
  • کویت : دہشت گردی اور غداری کے الزامات پر38غیر ملکیوں کی شہریت ختم
  • ٹھٹھہ: قتل ثابت ہونے پر مجرم کو پھانسی سنا دی گئی