کراچی( اسٹاف رپور ٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں نومولود سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعا ت خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولدگل فراز کے نام سے کی گئی ہے، جس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور اور ٹرک کے مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی ورثا کو بھی پولیس تلاش کر رہی ہے اور متوفی کی لاش پولیس نے امانتاً سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔ادھر لیاری چاکیواڑہ میں آگ سے جھلس کر 28 سراج احمد سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا۔کورنگی سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے قریب فٹ پاتھ سے ایک اور نومولود بچے کی نعش ملی ۔ ڈاکس تھانے کی حدود آئی سی آئی پل پر ٹریفک حادثے میں خاتون اور دو بچوں سمیت 06 افراد زخمی ہوئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک حادثے میں رکشا ڈرائیور سمیت ایک خاندان کے 5 افراد زخمی

ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران رکشے میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد رکشا ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔

ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران رکشا ڈرائیور سمیت خاتون اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشے کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے چلتے ہوئے ٹریلر میں گھسنے سے پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور تین بچے سوار تھے، زخمیوں کی شناخت 55 سالہ شیر محمد، اہلیہ 40 سالہ شیرین، دو بیٹے 12 سالہ ابوہریرا، آٹھ سالہ عمر اور بیٹی 10 سالہ طیبہ کے نام سے کی گئی جبکہ ڈرائیور کی شناخت دولت مند کے نام سے کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان سے اغواء ہونے والے چاروں پولیس اہلکار بازیاب
  • کراچی: شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی پیٹرول پمپ میں جا گھسی
  • ہالا: ٹریفک حادثے میں2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • سرجانی ٹائون میں شادی کی فائرنگ سے زخمی دوسرابچہ بھی چل بسا
  • کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ، دوسرا زخمی بچہ بھی دم توڑ گیا
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں رکشا ڈرائیور سمیت ایک خاندان کے 5 افراد زخمی
  • نیو یارک کے محکمہ پولیس نے تو واقعی کمال کر دکھایا
  • کراچی میں ٹرک نے ایک اور شہری کی جان لے لی، زخمی کی حالت تشویشناک
  • موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار