امیر بخش بروہی گوٹھ میں خاتون اورلڑکا بے دردی سے قتل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپور ٹر ) منگھو پیر تھانے کی حدود امیر بخش بروہی گوٹھ پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اور لڑکا جاں بحق ہوگیا مقتولین کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مقتولین کی شناخت 40سالہ گلسانہ زوجہ عاشق حسین کولاچی اور 29سالہ محمد اختر ولد محمد اکرم کے ناموں سے ہوئی ، ایس ڈی پی او منگھوپیر اور ایس ایچ او منگھوپیر ہمراہ پولیس پارٹی موقع پر موجود ہیں، کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔نارتھ کراچی اجمیرنگری اسکول کے باہر نجی اسکول کے ٹیچر کو گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔سرجانی ٹاون میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹائون تھانے کی حدود لیاری سرجانی ٹاؤن 35/C لیاری 36نزد پاکستان بیکری تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
جماعت اسلامی کے سابق رہنما و نائب امیر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی کےمطابق پروفیسر خورشید احمد برطانیہ کے شہرلیسٹر میں انتقال کرگئے ہیں، مرحوم پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کےسابق نائب امیر اورسینیٹر بھی رہے، وہ ماہر معیشت اور متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے، ان کی عمر 93 برس تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کے انتقال کرجانے والے سینیئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کون تھے؟
مرحوم کا شمار جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ پروفیسر خورشید احمد کو 1990 میں کنگ فیصل ایوارڈ دیا سے بھی نوازا گیا تھا، یہ ایوارڈ ان کے اسلام کے لیے خدمات پر دیا گیا،انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے 2011 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
مرحوم کو اقتصادیات اسلام میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر اسلامی بینک نے 1990 میں اعلیٰ ترین ایوارڈ بھی دیا تھا، امریکن فنانس ہاؤس نے 1998 میں اسلامک فنانس اعزاز بھی عطا کیا۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اظہار افسوسامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان،نائب امیر لیاقت بلوچ اوردیگر رہنماؤں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اظہار افسوس انتقال پاکستان پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی