وی سیز کے تقرر سے متعلق وزیراعلیٰ کابیان دھمکی آمیر ہے‘متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ کے وائس چانسلرز کی تقرری سے متعلق بیان کو حقائق کے منافی اور دھمکی آمیز قرار دے دیا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے وائس چانسلرز کی تقرری سے متعلق بیان کو حقائق کے منافی اور دھمکی آمیز قرار دے دیا، اپنے بیان میں حق پرست ارکانِ سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بیان تعلیم دشمنی پر مبنی نظام کو مزید تقویت دینے اور جامعات کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے سندھ میں بدترین اور بدعنوان حکومت نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو انتہائی پستی میں دھکیل کر نام نہاد کوٹہ سسٹم کے خفیہ مقاصد کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے اور اب اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھی من مانی افسر شاہی کو بٹھانے کی سازش جاری ہے ، حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا وزیرِ اعلی سندھ کا دھمکی آمیز لہجہ ان کی بے چینی کو نمایاں کر رہا ہے اٹھارہویں ترمیم کی آڑ میں تمام اختیارات و وسائل کو وزیرِ اعلیٰ کے گھر کی باندی بنا دیا گیا، حق پرست اراکینِ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مذموم مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے من پسند افراد کو اِداروں پر مسلط کرنا چاہتی ہے مگر ایم کیو ایم انکے عزائم کو ناکام بنائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دھمکی ا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے چھ ہفتوں میں ہی تیز ترین فارن انویسٹمنٹ شروع ہوگئی
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 جنوری 2025ء ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات صرف چھ ہفتے میں سامنے آگئے، پنجاب میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ شروع ہوگئی، صوبہ میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغازہوگیا ہے۔ چیف منسٹر آفس میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی موجودگی میں بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کیلئے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کیلئے ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان ویے اور ڈائیوو پاکستان کے محمد خالد نے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان ویے کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
ملاقات میں پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کیلئے اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا۔
چین کی اے آئی فورس ٹیک کمپنی پنجاب میں روبوٹک ایگریکلچر آلات تیار کرنے کا پلانٹ لگائے گی۔ملاقات میں ایگریکلچر سیکٹر کیلئے ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہار ویسٹنگ روبوٹس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں جدید اور خودکار اے آئی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی خودکار مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔ بیجنگ اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم ڈویلپ کرے گی۔ 17ایکڑ پر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہارویسٹر، لینڈ لیولر اور دیگر مشینری استعمال ہوگی۔ اے آئی فورس ٹیک چارجنگ کے لئے گرین ہاؤس پر سولر انرجی سسٹم لگائے گی۔ اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں بغیر ڈرائیور الیکٹرک ٹریکٹر بھی متعارف کرائے گی۔ چین کی کمپنی اے آئی فورس ٹیک ای ٹریکٹر اور دیگر الیکٹرک مشینری کے لئے چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔ اے آئی فورس ٹیک،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ای ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینری فراہم کرے گا۔ اے آئی فورس ٹیک روبوٹک فارمنگ، سیڈز، ویدر فورکاسٹ، زمین کی فرٹیلیٹی بڑھانے میں بھی معاونت کرے گی۔ اے آئی فورس ٹیک ماڈرن ایگریکلچر فارمنگ میں پانی کے کم از کم استعمال سے پیداوار کے حصول کیلئے رہنمائی کرے گی۔ ڈیجیٹل پلانٹیشن، ڈیجیٹل لیب کے قائم، سیٹلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ اور ایڈوانس ریسرچ میں تعاون کو فروغ دیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں جلد از جلد 15 سے 16 فارن انویسٹمنٹ کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ بیجنگ اے آئی فورس کی شراکت ستھرا اور سرسبز پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔حکومت پنجاب عوامی خدمت کے ہر شعبے میں جدت لانے پر کاربند ہے۔بیجنگ اے آئی فورس سے معاہدہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئیگی۔ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ہان ویے نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر پنجاب حکومت کیساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید اے آئی مشینری کے ذریعے کوڑے کو مؤثر طریقے سے جمع، ٹرانسپورٹ اور ٹھکانے لگایا جائے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے اے آئی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ا ور صفائی کا معیار بہتر ہوگا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشرنے وفد کے ہمراہ دورہ چین میں روبوٹک فارمنگ اور دیگر ای مشینری کا مشاہدہ کیا اور ای ایگریکلچر مشینری کیلئے معروف اے آئی فورس ٹیک کو پنجاب مدعو کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے فارن انویسٹمنٹ کیلئے بے مثال کامیابی حاصل کی۔