سندھ یونیورسٹی میں پانی کی قلت ‘گورنر نے نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ/چانسلر کامران خان ٹیسوری نے سندھ یونیورسٹی میں پانی کی قلت کے باعث آن لائن کلاسز کے فیصلہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر سے رپور طلب کرلی ہے۔ گورنر سندھ نے آن لائن کلاسز کے فیصلہ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی نقصان پر فوری اقدامات کی ہدایت کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک فوج کے ہوتے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرأت نہیں کرسکتا، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ہوتے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔
استنبول میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ افواج پاکستان اکیلی نہیں اس کے ساتھ 25 کڑور عوام ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نریندر مودی گجرات کا قصاب ہے، جس کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، بھارت کی عالمی دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں، کینیڈا اور امریکا کہہ چکے ہیں کہ بھارتی دہشت گرد ان کے ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے آبی دہشتگردی کی تو بھارت میں آگ کا دریا، خون کا سمندر بہا دیں گے، ہم دشمن کو گرانا بھی جانتے ہیں اور گرا کر چائے پلانا بھی جانتے ہیں۔