گلبرگ میں پولیس سے مقابلے میں2مبینہ ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپور ٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 2ڈاکو مارے گئے 3کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون ،نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدو د گولیمار فردوس کالونی ثنا ء ٹاور کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 مبینہ ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، ہلاک ملزمان کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔ تاہم ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں تعینات پولیس اہلکار 45سالہ بابر ولد برکت ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد اور ملزمان کی لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سعود آباد تھانے کی حدودملیر ماڈل ٹنکی کے عقب اسٹیٹ گودام اسکول سروس روڈ متصل ریلوے ٹریک پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد26سالہ ملزم مختار احمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جبکہ دوسرا ملزم علی اکبر موقع سے فرار ہو گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور: فائرنگ سے محکمۂ ایکسائز کے 2 اہلکار جاں بحق
---فائل فوٹوپشاور میں فائرنگ سے محکمۂ ایسائز کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
محکمۂ ایکسائز کے مطابق پشاور میں جی ٹی روڈ پر تاروبپی کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی جبکہ 1 راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔
فائرنگ کے واقعے میں سب انسپکٹر فاروق باچا شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والے والے سب انسپکٹرکو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔