عالمی برادری اسرائیل کی مسلسل جارحیت کا خاتمہ کرے، عمان
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
مغربی کنارے کے شہر جنین اور کیمپ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں عمانی وزارت خارجہ نےکہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی سرزمین کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کو ختم کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ عمان کی وزارت خارجہ نے کرانہ باختری میں جنین کے شہر اور کیمپ پر صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کے ردعمل میں کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی اراضی پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، عمان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کے جنین شہر پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری شہید ہو گئے اور بنیادی ڈھانچوں اور اثاثوں کی منظم تخریب ہوئی۔
عمان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی فلسطینی اراضی پر مسلسل جارحیت کا خاتمہ کرے۔ صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ اس کے فوجیوں نے گزشتہ رات کرانہ باختری میں 15 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ صیہونی فوج نے 21 جنوری سے جنین شہر میں مزاحمت کے خلاف آہنی دیوار کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا، جو پچھلے دو سالوں میں جنین پر صیہونی فوج کی تیسری بڑی جارحیت ہے۔
اس کے ساتھ ہی، صیہونی رژیم نے غزہ کی جنگ کے خاتمے کے بعد کرانہ باختری میں اپنی جارحیت کو تیز کر دیا ہے اور وہاں کے عوام کو سزا دے رہی ہے اور انتقام لے رہی ہے۔ غزہ کی جنگ کے دوران کرانہ باختری میں تقریباً 900 شہداء دیے گئے اور وہاں کے سینکڑوں افراد کو اسرائیلی قابضین نے قید کیا۔ اس سے پہلے، اسلامی جہاد تحریک نے کہا تھا کہ ہم فلسطین کی خود مختار تنظیم اور اس کی سیکیورٹی ایجنسیوں کو جنین پر ہونے والی جارحیت میں شریک اور تعاون کرنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عالمی برادری اسرائیل کی کہا کہ
پڑھیں:
امریکی وزیرخارجہ کا اسرائیلی وزیر اعظم سے پہلا رابطہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بات چیت میں روبیو نے واشنگٹن کی جانب سے اپنے اتحادی اسرائیل کے لیے سپورٹ کو باور کرایا۔ اس کے علاوہ ایران اور غزہ میں یرغمال اسرائیلیوں کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔وزارت خارجہ کے مطابق روبیو نے نیتن یاہو کو بتایا کہ واشنگٹن غزہ میں بقیہ یرغمالیوں کی آزادی میں معاونت کے لیے "انتھک محنت" جاری رکھے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے نیتن یاہو سے بات چیت میں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ ایران کی جانب سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے اور امن کے مواقع تلاش کرنے کے لیے تعاون کے خواہاں ہیں۔(جاری ہے)
روبیو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لیے امریکا کی ٹھوس حمایت برقرار رکھنا ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ مارکو روبیو کا اسرائیلی جانب کے ساتھ پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے بدھ کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد سے دو علاحدہ ٹیلی فون کالوں پر رابطہ کیا۔ بات چیت میں غزہ، شام، لبنان اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔