5 جنوری کو ایک حادثے کے بعد بھارت کے مقامی تیار کردہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر ’’ حال دھرو‘‘(HAL Dhruv)کے سبھی 330 ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کردیے گئے۔

بھارت کی تینوں افواج عسکری سامان کی ترسیل میں انہیں بطور ’’گدھا‘‘ استعمال کرتی ہیں۔اب جبکہ یہ ہیلی کاپٹر دستیاب نہیں تو مسلح افواج میں سامان کی نقل و حمل بروقت نہ ہونے پر سنگین بحران آچکا ہے۔

 ’’دھرو‘‘ بھارتی سرکاری اور نجی اسلحہ ساز اداروں میں کام کرتے ہیں یہ ہیلی کاپٹرز بھارتی ماہرین کی ناتجربے کاری اور پست آلات و پرزے استعمال کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ ماہرین اکثر مقامی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل نہیں کر پاتے اور وہ بار بار خراب ہوتے ہیں۔ ’’دھرو‘‘ بنانے کا فیصلہ 1984ء میں ہوا تھا مگر حسب روایت یہ منصوبہ تاخیر سے بیس سال بعد مکمل ہو سکا۔ تب سے یہ  410  ہیلی کاپٹر بن چکے ہیں اور ان میں سے 23تباہ بھی ہو گئے ہیں۔

ایل سلواڈر نے بھارت سے 7 ’’دھرو‘‘ خریدے تھے مگر چند سال میں چار حادثوں میں تباہ ہو گئے۔ ایل سلواڈر نے تنگ آ کر ’’دھرو‘‘ گراؤنڈ کر دیے۔اب بھارت میں بھی جب کوئی ایک’’دھرو‘‘ تباہ ہوا تو سارا بیڑا کھڑا ہو جاتا ہے۔

اسے بنانے والے سرکاری ادارے، ہندوستان ایئروناٹیکس کا کہنا ہے، کچھ پتہ نہیں کہ ’’دھرو‘‘ کب اڑیں گے۔ یہ ہیلی کاپٹر بنانے پر لگے بھارتی قوم کے اربوں روپے ضائع ہو چکے ہیں۔اب بھارتی افواج کو سامان کی نقل و حمل کیلئے روس یا اسرائیل سے قابل اعتماد ہیلی کاپٹر خریدنا پڑیں گے۔ جنگ میں تو ’’دھرو‘‘ عین وقت پر دھوکہ  دے کر کایا پلٹ سکتا ہے۔

یاد رہے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس 1981ء سے مشاق تربیتی طیارے بنا رہا ہے جنہیں پاکستان سمیت دنیا کے گیارہ ممالک کی افواج استعمال کر رہی ہیں۔ پچھلے چوالیس سال میں بنے 488 طیاروں میں سے صرف چار حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔ اس طیارے کی شاندار کامیابی پاکستانی ماہرین کے بے مثال تجربے اور ہنرمندی کا عین ثبوت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر

پڑھیں:

بھارت: آرڈیننس فیکٹری میں ہولناک دھماکہ، 8 افراد ہلاک 7 زخمی

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک آرڈیننس فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز تقریباً 5 کلو میٹر دور تک سنی گئی ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے تلے پھنسے 2 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اور عمارت کی چھت گری اس وقت 14 کارکن فیکٹری کی چھت پر موجود تھے، خوش قسمتی سے ریسکیو ٹیموں نے اب تک کم از کم دو افراد کو بچا لیا ہے۔

آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے ہتھیاروں کی ہینڈلنگ اور حفاظتی معیار کو یقینی بنانے میں بھارتی نااہلی ثابت ہو چکی ہے، اس سے قبل اکتوبر 2024 میں بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع آرڈیننس فیکٹری میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ کو’’یوم سیاہ‘‘کے طور پر منائیںگے
  • بھارت: زہریلے فضلے سے متعلق ناکام پالیسیوں پر عوام کا احتجاج
  • بھارت: آرڈیننس فیکٹری میں ہولناک دھماکہ، 8 افراد ہلاک 7 زخمی
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ
  • اپر کرم کیلئے ادوایات کی ایک اور کھیپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ
  • اشیائے خور و نوش اور ادویات کی مزید کھیپ  کرم روانہ، گن شپ ہیلی کاپٹر سے نگرانی
  • گریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے طبی سہولیات کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • بھارت میں قوتِ مدافعت کم کرنے والی خطرناک بیماری پھیلنے لگی
  • برف باری ؛گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج نے امدادی کام شروع کردیا