بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر پر ہونے والے خطرناک حملے کی تفصیلات پہلی بار پولیس کو بتا دیں۔

سیف نے بتایا کہ یہ واقعہ 16 جنوری کی رات 2:30 سے ​​2:40 کے درمیان پیش آیا، جب وہ اپنی بیوی کرینہ کپور کے ساتھ 12ویں منزل پر موجود تھے۔ ان کے بیٹے جے کے رونے کی آواز سن کر وہ کمرے سے باہر نکلے۔ 11ویں منزل پر پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ جے کی نرس ایک اجنبی کے ساتھ تیز آواز میں بات کر رہی تھی۔

سیف نے بتایا کہ حملہ آور کے ہاتھ میں چاقو تھا اور خطرہ محسوس کرتے ہوئے انہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، لیکن اس نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ سیف کو گردن، پیٹھ اور ہاتھوں پر گہرے زخم آئے، جبکہ حملے کے دوران ان کے بیٹے کو نرس نے کمرے سے باہر نکال لیا۔

سیف نے مزید کہا کہ انہوں نے کسی طرح حملہ آور کو کمرے میں بند کیا، لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ زخمی حالت میں سیف کو رکشہ کے ذریعے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا آپریشن کیا گیا اور ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے چاقو کا 2.

5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا۔

سیف کو چھ دن اسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی ناکام کوشش کے دوران پیش آیا تھا۔

 

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

سیف علی خان نے اسپتال پہنچانے والے آٹو رکشہ ڈرائیور کو کیا گفٹ دیا؟

آٹو رکشہ ڈرائیور رانا، جنہوں نے سیف علی خان کو حملے کے دن لیلاوتی اسپتال پہنچایا تھا، انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی کچھ نہیں مانگیں گے، لیکن اگر سیف علی خان ان کو آٹو رکشہ تحفے میں دینا چاہیں تو وہ خوشی سے قبول کریں گے۔

رانا سے جب ملاقات میں سیف علی خان کی طرف سے دی گئی رقم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا۔ 

ان کا کہنا تھا، "میں نے سیف صاحب سے وعدہ کیا ہے اور میں اسے نبھاؤں گا۔ لوگ اندازے لگائیں، چاہے وہ 50,000 روپے کہیں یا 1,00,000 روپے، لیکن میں اس رقم کا ذکر نہیں کروں گا۔ یہ صرف میرے اور سیف علی خان کے درمیان ہے۔"

رپورٹس کے مطابق، سیف علی خان نے 21 جنوری کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے پہلے رانا سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران سیف نے رانا کو گلے لگایا اور اپنی والدہ، معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور سے ان کا تعارف کروایا۔ رانا نے شرمیلا ٹیگور کے پاؤں چھوئے، اور انہوں نے ان کو دعائیں دیں۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو سیف علی خان اپنے باندرہ والے گھر میں ایک چوری کی کوشش کے دوران حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ انہیں چاقو کے چھ وار لگے اور فوری طور پر لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی دو سرجریاں ہوئیں۔

ممبئی پولیس نے 30 سالہ بنگلہ دیشی شہری، محمد شرف الاسلام شہزاد، کو تھانے سے گرفتار کیا ہے، جو اس حملے میں ملوث تھا۔ عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں سعودی اسپتال پر ڈرون حملہ ، 67 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
  • سوڈان ، سعودی ہسپتال پر ڈرون حملہ ، 67 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
  • سوڈان میں اسپتال پر ڈرون حملہ، 67 افراد جاں بحق
  • جرمنی: بچوں پر چاقو حملہ، مشتبہ افغان ملزم سے تفتیش جاری
  • غزہ انسانیت کے ضمیر کا امتحان، اکثریت ناکام رہی، سید جواد نقوی
  • ‘بیٹے جے کے رونے کی آواز سُن کر باہر آیا’، سیف علی خان نے پہلی بار حملے کی کہانی بتادی
  • سیف علی خان نے اسپتال پہنچانے والے آٹو رکشہ ڈرائیور کو کیا گفٹ دیا؟
  • جلد صحتیابی پر سیف علی خان کو ٹرول کرنے والوں پر پوجا بھٹ برس پڑیں
  • جرمنی؛ بچوں پر چاقو کے وار کرکے 2 کو قتل اور 2 کو زخمی کرنے والا افغان شہری نکلا