Jang News:
2025-01-26@06:49:22 GMT

اربوں روپے لگا کر سالڈ ویسٹ کو بحال کیا، شرجیل میمن

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

اربوں روپے لگا کر سالڈ ویسٹ کو بحال کیا، شرجیل میمن

فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اربوں روپے لگاکر سالڈ ویسٹ کو بحال کیا، اب کچرا اٹھ بھی رہا ہے اور لینڈ فل سائٹ کو جارہا ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم ممبران کی کچرا نہ اٹھانے کی شکایات پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہوسکتا ہے ان کی شکایت ٹھیک ہو ۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آپ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرتے تو یہ مسائل آپ حل کرلیتے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بلاول بھٹو واضح کرچکے پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن— فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو واضح کرچکے پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمے داری ہے، آئینِ پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صدر زرداری نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے۔

بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے جدوجہد پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ملک کے ہر ادارے کی ذمے داری ہے کہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ آئین کی پاسداری کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا، چیف جسٹس کے راستے میں مشکلات نہیں آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو واضح کرچکے کہ پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، شرجیل میمن
  • بلاول بھٹو واضح کرچکے پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، شرجیل میمن
  • آئین کی پاسداری کرنا ملک کے ہر ادارے کی ذمہ داری ہے، شرجیل میمن
  • سالڈ ویسٹ کیلئے جدید ترین مشینری کے ایم او یو پر دستخط: مریم نواز نے لاکھوں خاندانوں کو رمضان پیکج دینے کی منظوری دیدی
  • پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہر سیاسی پارٹی کو مذاکرات کرنے چاہئیں: شرجیل میمن
  • کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی کوئی احتجاج کیلئے سڑک پر نہیں آیا: شرجیل میمن
  • عمران خان اور پی ٹی آئی کو اپنی وارداتوں کا حساب دینا پڑے گا، شرجل میمن
  • مسائل کا حل مذاکرات ہیں لیکن عمران خان کو وارداتوں کا حساب دینا پڑے گا ، شرجیل میمن